Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

قرآن پاک کو سب سے پہلے کتابی شکل میں کس نے مرتب کیا ؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   احمد

جواب

اس بارے میں اہلِ اسلام اور دشمنانِ صحابہؓ کا جواب مختلف ہے صحیح روایات کے مطابق نبی کریمﷺ نے جب دنیا سے رحلت فرمائی تو قرآنِ پاک متفرق کاغذوں پر ،گتوں پر ،پتھروں پر، لکڑیوں کے ٹکڑوں پر اور چمڑوں کے ٹکڑوں پر لکھا ہوا موجود تھا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے مشورہ پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی منتخب جماعت کے ذریعے سے قرآن پاک کو مختلف کاغذوں، ٹکڑوں اور جگہوں سے جمع کروا کر ایک کتابی شکل میں مرتب کروایا جو سیدہ حفصہؓ کے پاس محفوظ رہا پھر سیدنا عثمان غنیؓ نے اپنے زمانہ خلافت میں قرآن پاک کا یہ مرتب شدہ نسخہ منگوا کر اس کو لغت قریش کے مطابق لکھوایا اور اسلامی مملکت کے مختلف شہروں میں پھیلا دیا۔