سیدنا معاویہؓ نے جب اپنے بیٹے کے لیے ولی عہد کی بیعت لینی چاہی تو اکابر صحابہؓ کے بیٹوں کا کردار کیا رہا، کیا انہوں نے بلا تامل اس پر سیدنا معاویہؓ کو عہد دے دیا تھا یا وہ سب یزید کی خلافت کو ناپسند کرتے رہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: مسعودالجواب: چاروں خلفائے راشدینؓ کے بیٹے استخلافِ یزید کے خلاف تھے۔
- سیدنا عبد الرحمٰن بن ابی بکرؓ
- سیدنا عبد الله بن عمرؓ
- سیدنا سعید بن عثمانؓ
- سیدنا حسین بن علیؓ
ان کے علاوہ سیدنا عبد الله بن زبیرؓ اور سیدنا عبد اللہ ابنِ عباسؓ بھی اس سے خوش نہ تھے۔گورنر فارس زیاد(53 ھ) بھی اس سے خوش نہ تھے مگر وہ اس وقت فوت ہو چکے تھے۔
ان میں صرف سیدنا سعید بن عثمانؓ ہیں جنہوں نے یزید کے مقابل اپنا حق جتایا تھا، حافظ ابنِ کثیرؒ نے سیدنا معاویہؓ کا جواب جو آپ نے سیدنا سعید بن عثمانؓ کو دیا ان لفظوں میں نقل کیا ہے۔ تاہم یہ ثابت نہیں کہ سیدنا سعید بن عثمانؓ نے اپنا اختلاف باقی رکھا ہو۔