یہ نادِ علی کیا ہوتا ہے جو شیعہ کہتے ہیں اسے پڑھنا وغیرہ اور بعض بریلوی بھی شاید ان ہی دیکھا دیکھی کہہ رہے ایک عزیزہ کو بتانا ہے پلیز وضاحت کردیں یہ نادِ علی کیا ہوتا ہے اور اس کی حقیقت کیا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: بنت عبد الصمدحقیقت نادِ علی
اہلِ تشیع نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت ثابت کرنے کے لیے کچھ کلمات مرتب کیے ہیں، من جملہ ان میں سے نادِ علی ہے، اس کا ترجمہ ہے: علی کو پکارو
اس جملے (نیز اس وظیفے سے مراد دیگر کلمات) میں غیر اللہ سے اس کے انتقال کے بعد استغاثہ (مدد طلب کرنا) پایا جاتا ہے، اس لیے اس جملہ کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سیدنا علیؓ کے بہت فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں، لہٰذا کسی مقدس ہستی کی فضیلت کے لیے خود ساختہ فضائل اور روایات کی ضرورت نہیں ہے۔
(جهود علماء الحنفية في إبطال عقائد القبورية جلد 2، صفحہ 1087)
ناد عليا مظهر العجائب تجده عونا في النوائب
كل همّ سينجلي بولايتك يا علي يا علی