Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں سوال یہ ہے کہ سیدہ زینب بنت علی رضی اللہ عنہا شام میں کب گئی اور اس وقت شام میں کس کی حکومت تھی جبکہ حضرت زین العابدین رحمہ اللہ تو مدینہ منورہ تشریف لے گئے تھے حضرت زینب شام میں کیوں رہیں ؟؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   قاسم

سیدہ زینب بنتِ علیؓ کے مزارِ اقدس کے بارے میں کسی مستند کتاب میں کوئی قوی روایت نہیں ملتی کہ جس کو بنیاد بنا کر یقینی طور پر کہا جا سکتا ہو کہ آپ کا مزارِ اقدس دمشق میں ہے۔سیدہ زینبؓ کے مزارِ اقدس کے حوالے سے تین آراء ملتی ہیں:

  1. سیدہ زینبؓ کا مزارِ اقدس مدینہ منورہ میں ہے۔
  2. دوسری رائے یہ ہے کہ سیدہ زینبؓ کا مزارِ اقدس دمشق میں ہے۔
  3. تیسری رائے یہ ہے کہ سیدہ زینبؓ کا مزارِ اقدس مصر میں ہے۔

باقی سیدہ زینبؓ مدینہ منورہ سے دمشق سکونت اختیار کرنے کا زمانہ واقعہ کربلا کے بعد کا ہے۔

اہلِ تشیع مرزا حسین نوری طبرسی نے اپنی کتاب مع بطلہ کربلا جواد مغنیہ صفحہ145میں لکھا ہے کہ مدینہ منورہ میں قحط آگیا جس کی وجہ سے سیدہ زینبؓ نے دمشق کی ایک بستی میں سکونت اختیار کر لی، سیدہ زینبؓ کی وفات یزید کے دورِ حکومت میں ہوئی۔

گویا سیدہ زینبؓ واقعہ کربلا کے بعد پہلے شام اور پھر وہاں سے مدینہ منورہ تشریف لے گئی اور پھر یزید ہی کے زمانہ خلافت میں مدینہ منورہ چھوڑ کر دمشق تشریف لے آئیں اور اپنے انتقال کے وقت تک یہیں قیام پذیر رہیں،

اس صورتحال سے ہر عقل مند آدمی خود اندازہ لگا سکتا ہے کہ سیدہ زینبؓ کے نزدیک یزید کا قتلِ سیدنا حسینؓ میں کتنا کردار ہو سکتا ہے اور کتنا نہیں!

خاص طور پر اس وقت جب کہ سیدہ زینبؓ کے خطبات میں قاتلانِ حسینؓ کی نشاندہی بڑے واضح طور پر معلوم ہوتی ہے۔