شیعہ قدماء میں رجال پر لکھنے والے کون کون سے مشہور لوگ گزرے ہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: حیدرجواب:
محمد بن حسن بن علی نے کتاب رجال لکھی حمزہ بن قاسم نے سیدنا باقرؒ کے رجال لکھے ابنِ عقدہ (332ھ) نے بھی رجال لکھے رجال کشی 370ھ کے قریب لکھی گئی کشی ابنِ قولویہ (326ھ) کا معاصرہ تھا۔
رجال نجاشی(450ھ) رجال طوسی (460ھ) اور فہرست محمد بن حسن طوسی اس دور کی کتب بیان کی جاتی ہیں۔
متاخرین میں جامع الروات اور رجال مامقانی اس فن پر مفصل کتابیں ہیں۔
کتبہ، خالد محمود عفا الله عنہ