Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

 میرا سوال یہ ہے کہ امام جعفر اور اہلِ تشیع کا کیا تعلق ہے؟ 1۔کیا امام جعفر صادقؒ وہی ہیں جن اہل تشیع مانتے ہیں یا اہلِ تشیع جس امام کو مانتے ہیں وہ کوئی اور ہے؟ 2۔کیا امام جعفر صادقؒ صحابہؓ میں سے تھے ؟اکثر لوگوں سے سنا ہے کہ امام جعفرؒ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد ہیں براہ کرم تفصیلی جواب دیں ۔۔ باقی یہ ویب سائٹ ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ ہے اور اُمتِ مسلمہ کے لیے بہت مفید ثابت ہو گی۔ ان شاءاللہ

سوال پوچھنے والے کا نام:   M.hanif

جواب:

1) سیدنا جعفر صادقؒ سے اہلِ تشیع کا تعلق ٹھیک اسی طرح کا ہے جیسا تعلق ود سواع یغوث یعوق اور نسر جیسے حضرت ادریس علیہ السلام کے لائق قابل اور با اعتماد شاگردوں سے قوم نوح کا تھا یا جیسا تعلق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ابن اللہ والے حبداروں کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے تھا۔

2) ہر ماننے کا دعویدار اپنے دعویٰ میں سچا نہیں کتنے ہی اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ (سورۃ البقرہ:آیت8) کو خالق لَایُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ (سورۃ التوبہ: آیت 29) بتاتا ہے۔ بہرحال سیدنا جعفر صادق رحمہ اللہ نام کی آلِ رسولﷺ میں معروف ہستی ایک ہی ہے دو الگ الگ نہیں

3) سیدنا جعفر صادقؒ، صحابہ کرامؓ میں سے نہیں تھے بلکہ یہ تابعین، اور فقہاء کے زمانے میں پیدا ہوئے سیدنا جعفر صادق رحمہ اللہ، اہلِ بیت میں سے بڑے محدث تھے، اور اہلِ سنت والجماعت سے تھے، اور حضرت امام ابو حنیفہؒ کے ہم عمر تھے، دونوں ایک ہی سال 80 ہجری میں پیدا ہوئے تھے، اور امام ابوحنیفہؒ، سیدنا جعفر صادق رحمۃ اللہ کے والد سیدنا باقرؒ کے شاگرد تھے، لیکن سیدنا باقر رحمۃ اللہ کے بعد کچھ مجالس میں ان کے بیٹے سیدنا جعفر صادقؒ کے مجالس میں بھی حاضر ہوئے ہیں، اس بناء پر بعض مؤرخین نے حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اساتذہ میں سیدنا جعفر صادق رحمہ اللہ کو شمار کیا ہے۔