السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ میرا سوال یہ ہے میرے گھر کے پاس شیعہ لوگ رہتے ہیں اور انکی امام بارگاہ جس کو کہتے ہیں وہ بھی پاس ہے یہ سب کو بتاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں نماز پڑھتے ہیں اگر ہم کافر ہوتے تو بیت اللہ کے اندر ہمارا داخلہ ممنوع ہوتا۔جب عرب نے ہمیں کافر نہیں کہا تو تم کیسے کافر کہ رہے ہو انکا داخلہ ممنوع نہیں ہے حرم میں اسکی وجہ جزاکم اللہ خیرا
سوال پوچھنے والے کا نام: امن خاںجواب
قادیانیوں کا بیت اللہ میں جانا نا قابلِ انکار حقیقت ہے تو کیا اس کی وجہ سے مسلمان بن گئے؟
قادیانی بھی نماز پڑھتے ہیں کیا یہ انکا نماز پڑھنا ان کے مؤمن ہونے کی دلیل بن گیا؟
نبی کریمﷺ نے اہلِ کتاب کے وفد کو مسجدِ نبوی میں ٹھہرایا کیا اس وجہ سے ان کو مسلمان کہا جائے گا؟
واقعہ یہ ہے کہ ہر باطل خود کو مؤمن ثابت کرنے کے لیے اسی قسم کے سہارے تلاش کرتا رہتا ہے۔ حقیقت حال یہ ہے کہ یہ باطل سہارے ان کو وَمَاهُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ والے فتوے سے بچا نہیں سکتے۔
یاد رکھیں کسی کے کافر ہونے کے لیے یہ شرط نہیں کہ عرب یا سعودی والے کافر کہیں تب کافر ہوگا. کفر کے لیے کسی کے کفریہ عقائد کے ہونے فتویٰ لگتا ہے.