السلام وعلیکم ہمارے یہاں اعتراض ہوتا ہے حضرت علیؓ کی حضرت امیر معاویہؓ نے بیعت کیوں نہیں کی خلیفہ اوّل کی حضرت ابوبکرؓ کی اگر کوئی بیعت نہ کرے اسکو آپ کافر بولتے ہو تو حضرت علیؓ مسلمانوں کے 4خلیفہ انکی بیعت نا کرنے والے کو آپ مومن کیسے مانتے ہو اور اگر حضرت امیر معاویہؓ نے حضرت علیؓ کی بیعت کی ثابت کرو۔
سوال پوچھنے والے کا نام: Shuaibجواب اول:
مسئلہ خلافت کا بیان آیتِ استخلاف میں موجود ہے مگر قرآنی نص میں ناموں کی تصریح موجود نہیں اب جن حضرات نے من انکر خلافة ابی بکر وغیرہ پر گفتگو فرمائی ہے اس کی بناء اجماع ہے پھر سیدنا صدیقِ اکبرؓ کی خلافت پر اجماع کی بابت بھی گفتگو ہوئی ہے جب کہ سیدنا علیؓ کی خلافت منعقد ہونے کے باب میں صورت پیشرو خلفاء سے خاصی مختلف ہے اس لیے چوتھی خلافت کے باب میں مخالفت اجماع پر فتویٰ بازی کی ہلکی سی گنجائش بھی موجود نہیں۔
جواب دوم:
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے منکر نہیں تھے، وہ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خلافت کا اہل سمجھتے تھے، صرف بیعت نہیں کی کیونکہ وہ قصاص کا مطالبہ کر رہے تھے.
اس لیے یہاں یہ اعتراض نہیں بنتا