خارجی اور رافضی علماء اہل سنت کی لسٹ ایسے جن سے عوام اہل سنت بچنا چاہیں۔ جس طرح طاہر القادری غامدی صائم چشتی حنیف قریشی اور وغیرہ وغیرہ تمام رافضی اور خارجی علماء کی جو اہل سنت میں موجود ہیں ایسے علماء جن کے قول و فعل سے انحراف اہل سنت ظاہر ھو۔ رہنمائی فرمائیں مستند حوالوں کے ساتھ جواب دیں شکریہ (حافظ صحبت اللہ خان نیازی)
سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ صحبت اللہ خان نیازیالسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ،
آپ کی توجہ اور رہنمائی کے لئے شکریہ۔
سائیٹ پر وقت وَقتاًَ فوَقتاً ایسی معلومات پیش کی جاتی ہیں جس سے عام لوگ اہل سنت کے بنیادی عقائد و نظریات سے آگاہ ہوسکیں اور دور حاضر کے نئے نئے فتنوں کو سمجھ کر ان سے اپنے دین و ایمان کی حفاظت کر سکیں۔ سائیٹ پر اس عنوان سے الگ سیکشن بھی اسی مقصد سے موجود ہے جس پر تحقیقی مواد رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عنقریب مزید کئی کتب اور مضامین کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
ہم اہل سنت کے مابین مختلف مسالک کے اختلافات سے دور رہ کر رد رافضیت پر تحقیقی مواد پیش کرتے ہیں، اسی لئے آپ کو ہر مکتبہ فکر کے علماء کے تحقیقی مضامین اور کتب سائیٹ پر نظر آئیں گی، اس کے علاوہ محققین و مناظرین کے لئے اہل تشیع کتب کو بھی سائیٹ پر رکھا جا رہا ہے۔
اگر کسی سُنی عالم کے عقائد و نظریات رافضیت کی تائید میں ہوں تو آپ ہمیں اس کے متعلق ثبوت بھیج سکتے ہیں۔ ہم ضرور سائیٹ پر رکھیں گے۔
دعاؤں کی درخواست
ادارہ دارالتحقیق