Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کیا یہ حدیث ہے کہ جنت میں صرف علیؓ اور آپ کے شیعہ جائیں گے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   Shamia

یہ روایت جھوٹی ہے

یَاعَلِی اَنتَ وَ شِیعَتُکَ ھُمُ الفَاٸزُون

ترجمہ: اے علیؓ تو اور تیری پارٹی کامیاب ہے۔

جواب:1 مذکورہ بالا سطور سے ہم نے واضح کر دیا کہ جس طرح متبعینِ علیؓ کامیاب ہیں اسی طرح متبعینِ عثمانؓ بھی کامیاب ہیں بس کامیابی میں امتیاز مٹ گیا۔

جواب:2 اصول یہ ہے کہ جب سیدنا علیؓ نے صدیقِ اکبرؓ سے بیعت ہو کر وفا داری کا اعلان کر دیا تو جو بھی متبع علیؓ ہو گا اسے متبع صدیقؓ بننا پڑے گا۔ جبکہ سیدنا علیؓ خلفائے ثلاثہؓ کے امور دینی و دنیوی میں شریک کار رہے۔ لیکن جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا صرف ایسا متبع بننا چاہتا ہے جس اتباع سے بغضِ ثلاثہؓ کی بُو آئے تو ایسی اتباع کا نام حقیقت میں اتباع نہیں بلکہ مخالفت ہےاور تقابل فی العمل ہے

جواب:3 متبع کی علامت یہ ہے کہ آقا اس پر راضی ہو مگر اہلِ تشیع کا حال یہ ہے کہ سیدنا علیؓ ان پر سخت ناراض نظر آتے ہیں۔ بس وہ ان کے آقا نہ رہے اور یہ ان کے متبع نہ رہے۔ اب ذیل میں ہم اہلِ تشیع کی کتاب سے یہ ثابت کریں گے کہ اہلِ تشیع پر سیدنا علیؓ ناراض تھے اور سخت غضب ناک تھے۔