اگر شیعہ کسی سکول کا پرنسپل ہو تو کس حد تک اس کی بات ماننا چاہیے اور کیا اس کی ماتحتی میں نوکری جائز ہے جبکہ سکول کا مالک شیعہ نہ ہو اس نے آگے پرنسپل شیعہ عورت رکھی ہو۔
سوال پوچھنے والے کا نام: ام حبیبہجواب
آپ اس سکول میں بچوں کو صحابہ کرامؓ کا بتائیں اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف کروائیں۔ خلفائے راشدین کے ایام وفات پر بچوں کو سیرت خلفائے راشدین پڑھائیں باقی جو پرنسپل شیعہ ہے اس کی بات بس سکول کے نظم کی حد تک مان سکتی ہیں باقی آپ جو سکول کا اونر ہے اس سے بات کر کے اس کو آگاہ کریں کہ اس کی وجہ سے بچوں میں بھی شیعہ کے عقائد کے اثرات جائیں گے لہٰذا صحیح العقیدہ پرنسپل رکھیں۔