Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

معاویہ کا لفظی معنیٰ کیا ہے؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سیدنا امیرِ معاویہ بن ابی سفیانؓ کے علاؤہ اور کسی صحابی کا بھی یہ نام تھا؟ سیدنا امیرِ معاویہؓ اموی تھے کیا کسی ہاشمی نے بھی یہ نام رکھا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   علی

جواب:

عویٰ کے معنیٰ آواز دینے کے ہیں عاواھم کے معنیٰ ہیں اس نے لوگوں کو آواز دی۔ 

(دیکھیے قاموس مادہ عویٰ صفحہ 896)۔ 

سو معاویہ کے معنیٰ ہیں لوگوں کو آواز دینے والا اس لفظ کے آخر میں تاتانیث کے لیے نہیں اسے اسی طرح سمجھیں جیسے عکرمہ طلحہ ساریہ حمزه وغیرہ جانوروں کے لیے یہ لفظ استعمال ہو تو مادہ سگ کو کہتے ہیں لیکن یہ استعمال انسانوں پر منطبق نہیں کیا جاسکتا جیسے جعفر کا لفظ جب جانوروں کے لیے آئے تو اس کے معنی شتر اونٹ کے ہیں لیکن سیدنا جعفر صادقؓ کے معنیٰ اس طرح نہیں کیئے جاسکتے۔

اعلام میں ابتدائی لفظی معنیٰ مراد نہیں لیے جاتے خصوصاً ان اعلام میں جو منقول عنہ کے درجہ میں ہوں اگر اس نام میں کوئی برائی ہوتی تو حضورﷺ اس نام کو ضرور بدل دیتے حضورﷺ نے خود یہ نام لے کر سیدنا امیرِ معاویہ بن ابی سفیانؓ کے لیے یہ دعا فرمائی ہے:

اللهم اجعل معاويةؓ هادياً و مهدياً۔

2۔ حضورﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں معاویہؓ بن ثور بن عبادہ اور معاویہؓ بن حارث بن مطلب بن عبد مناف بھی تھے۔

(الاصابہ ابنِ حجر جلد 3 صفحہ 410 تاج العروس شرح قاموس جلد 10 صفحہ 259)۔ 

حضورﷺ نے ان میں سے بھی کسی کا نام نہیں بدلا۔

3۔ سیدنا عبد اللہ بن جعفر طیارؓ سیدنا علی المرتضیٰؓ کے بھتیجے تھے انہوں نے اپنے بیٹے کا نام معاویہ رکھا تھا۔(تنقیح المقال جلد 3 صفحہ 222)۔

 سیدنا علی المرتضیٰؓ کے شاگردوں میں ایک شخص معاویہ بن صعصہ تھا سیدنا علی المرتضیٰؓ نے اس کا نام نہیں بدلا سیدنا جعفر صادقؒ کے شاگردوں میں معاویہ بن سعید الکندی اور معاویہ بن سلمہ انفری سے کون شخص واقف نہیں ہے۔ 

(ایضاً صفحہ 224)۔

4۔ سیدنا علی المرتضیٰؓ کے ایک داماد کا نام معاویہ تھا آپ کی صاحبزادی رملہ پہلے ابو الہیاج کے نکاح میں تھیں ان کی وفات کے بعد ان کا نکاح مروان بن حکم کے بیٹے مروان سے ہوا تھا۔