Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

محمد بن ابی بکر سیدنا علیؓ کے پروردہ تھے اور سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ سیدنا علیؓ کے اپنے بیٹے تھے سیدنا علیؓ اور سیدنا حسنؓ و سیدنا حسینؓ تو آخری وقت تک سیدنا عثمانؓ کے خیر خواہ رہے اور محمد بن ابی بکر باغیوں میں شامل رہا سیدنا علیؓ نے اپنے اثر و رسوخ سے اسے کیوں نہ روکا؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   محبوب احمد

جواب:

سیدنا عثمان رضی الله عنہ نے محمد بن ابی بکر کو مصر کا والی مقرر کیا تھا اور آپ نے اس سلسلہ میں اہلِ مصر کو جو خط لکھا اسے کسی تخریب کار نے بایں الفاظ بدل دیا کہ جونہی محمد وہاں پہنچے تم اُسے قتل کردو یہ خط کسی طرح محمد بن ابی بکر کے ہاتھ خط لگ گیا چونکہ اس پر سیدنا عثمانؓ کی مہر لگی تھی اس نے اس خط کا ذمہ دار آپؓ کو ہی سمجھا اور اس بناء پر وہ آپ کا ذاتی دشمن ہوچکا تھا تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ عین حملہ کے وقت وہ سیدنا عثمانؓ کا سامنا نہ کرسکا تھا اور شرم و حیاء سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔والسلام