شیعہ مسلمان ہیں یا کافر اگر مسلمان ہیں تو وہ امام مہدی کی قیادت میں پہلے سنیوں کو کیوں قتل کریں گے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد الیاس جہلمجواب:
آپ کو یہ فکر تو پڑ گئی کہ شیعہ مسلمان یا کافر کبھی ان سے بھی پوچھا کہ اہلِ سنت مومن ہیں یا کافر وہ اہلِ سنت کو ہرگز مسلمان نہیں سمجھے اور عام اہلِ سنت تو در کنار وہ سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ جیسے کامل مومنین کو بھی کافر کہتے ہیں ملاباقر علی سیدنا زین العابدینؓ کے حوالے سے لکھتا ہے کسی نے ان سے کہا:
مرا خبرده از حال ابوبکرؓ و عمرؓ۔
مجھے حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے حال کی خبر دو۔
حضرت فرمود ہر دو کافر بودند و ہر کہ ایشاں را دوست وارد کافر است۔
(حق الیقین جلد 2 صفحہ 522)۔
ترجمہ: آپ نے فرمایا یہ دونوں کافر تھے جو ان کو دوسر رکھے وہ بھی کافر ہے۔
افسوس کہ ملا باقر مجلسی اس وقت یہ بھولے ہوئے ہیں کہ سیدنا علیؓ ان دونوں کو دوست رکھتے تھے اور ان کے پیچھے نمازیں بھی پڑہتے تھے۔
ملاجی پہلے بھی یہ کہہ آئے ہیں:
و اعتقاد ما در برأت آنست کہ بیزاری جونید از بت رائے چهار گانہ یعنی ابوبکرؓ و عمرؓ وعثمانؓ و معاویہؓ و زنان چهار گانہ یعنی عاںٔشهؓ و حفصهؓ و هندؓ و ام الحکمؓ و از جمیع اشیاع و اتباع ایشاں در آنکہ ایشاب بدترین خلق خدایند۔
(ایضاً)۔
ترجمہ: اور تبرا میں ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ چار بتوں یعنی سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ و سیدنا عثمانؓ اور سیدنا معاویہؓ اور چار عورتوں سے اور ان کے سب سے ساتھیوں اور پیروں سے اظہار بیزاری کریں اور یہ کہ یہ بدترین مخلوق ہیں۔ (استغفر الله)
جو شخص حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کو حضرت علی المرتضیٰؓ سے افضل جانے جیسا کہ حضرت امام ابوحنیفہؒ کہتے ہیں اثناء عشریوں کے ہاں وہ ناصبی ہے اور ناصبی کے بارے میں ملا باقر مجلسی پہلے کہہ آئے ہیں:
آن بدتر است از ولد الزنا بدرستیکہ حق تعالیٰ خلقے بدتر از سگ نیآفریده است و ناصبی نزد خدا خوار تر از سگ است۔
(ایضاً صفحہ 516)۔
ترجمہ: ناصبی ولد الزنا سے بھی بدتر ہے الله تعالیٰ نے کتے سے زیادہ بدتر کسی چیز کو نہیں بنایا لیکن ناصبی خدا کے ہاں کتے سے بھی زیادہ خوار ہے.
سنی جب اپنا مقام معین کرلیں گے کہ شیعہ کے ہاں وہ کیا ہیں تو انہیں معلوم ہوجائے گا کہ اثناء عشری شیعوں کو صفتِ اسلام میں جگہ دی جاسکتی ہے یا نہیں۔