Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت امیر معاویہؓ نے حضرت علیؓ کی ولایت کا انکار کیا اس لیے شیعہ انہیں (معاذ اللہ) کافر کہتے ہیں مطلع کریں کیا شیعہ کے ہاں ولایتِ علی کا انکار کفر ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   محمد رمضان از بھکر

جواب:

حضرت یونس علیہ السلام خدا کے برگزیدہ پیغمبر تھے اور پیغمبر سے لمحہ بھر کے لیے بھی کفر صادر نہیں ہو سکتا مشہور شیعہ مفسر فرات بن ابراہیم الکوفی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتا ہے کہ آپ نے فرمایا:

ان اللہ تبارك وتعالىٰ عرض ولاية علىؓ ابن ابی طالب على اهل السموات والارض فقبلوها ماخلا يونس بن متىٰ تعاقبة اللہ وحبسه فی بطن الحوت لا نكاره ولاية امير المؤمنين۔

ترجمہ: اللہ تعالیٰ نے ولایتِ علی آسمانوں اور زمین پر پیش کی سب نے اسے مان لیا لیکن حضرت یونس بن متیٰ علیہ السلام نے اسے قبول نہ کیا پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں سزا دی اور انہیں مچھلی کے پیٹ میں قید کر دیا

اس کی وجہ انکارِ ولایتِ علیؓ کا انکار کرنا تھا یہاں تک کہ وہ وہاں مدتوں آیتِ کریمہ پڑہتے رہے سو اگر حضرت یونس علیہ السلام کا ولایتِ علیؓ سے انکار کرنا کفر نہیں تو سیدنا معاویہؓ کا اس سے انکار کیسے کفر سمجھا جا سکتا ہے شیعہ کتب عقائد میں بھی سیدنا علیؓ کی مخالفت کو فسق کہا ہے کفر نہیں سمجھا گیا ہے۔

(تفسیر فرات صفحہ 94 طبع نجف 1354 ھ)۔