Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ مسلمات کی رو سے حضرت ابوبکؓر کے مومن ہونے پر دلیل قائم فرمادیں امید ہے کہ آپ اس میں سیدنا ابوبکؓر کے اسلام لانے کی ہدایات نہیں لائیں گے کیونکہ شیعہ کے ہاں ایمان اور اسلام میں فرق ہے عام مسلمانوں کو وہ مسلمان تو مانتے ہی مگر مومن نہیں مانتے مومن وہ اپنے شیعوں کو ہی کہتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   (مولانا) عبدالقادر از حسن ابدال

جواب:

اثناء عشری شیعوں کے علامہ علی بن مطہر الحلی (762ھ) کشف المراد میں حضرت علیؓ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا:

أمنت قبل ان امن ابوبکرؓ و اسلمت قبل ان اسلم۔ 

ترجمہ: میں سیدنا ابوبکؓر کے ایمان لانے سے پہلے ایمان لایا اور ان کے اسلام لانے سے پہلے میں نے اسلام قبول کیا۔

اس میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے لیے ایمان اور اسلام دونوں کا جدا جدا اثبات ہے سو یہاں ایمان اسلام کے معنیٰ میں نہیں اپنے حقیقی شرعی معنوں میں ہے اور انہی معنیٰ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایمان لائے۔

ثانیاً: حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سیدنا ابوبکرؓ کو اپنے ساتھ ایمان اور اسلام دونوں میں جمع فرمایا ہے سو جس معنیٰ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ مومن تھے اسی مفہوم میں سیدنا ابوبکرؓ بھی مومن ٹھہرے اور جس مفہوم میں سیدنا علیؓ مسلمان تھے اسی مفہوم سے سیدنا ابوبکرؓ بھی مسلمان تھے۔

رہا آپ کا یہ دعویٰ کہ آپ پہلے ایمان لاے یہ آپ اپنے علم کے اعتبار سے کہہ رہے ہیں بہت ممکن ہے آپ کو سیدنا ابوبکرؓ کے پہلے سے ایمان لانے کا علم نہ ہوا ہو آپ بچے تھے اور بچوں کو بعض اوقات بڑوں کی باتوں پر اطلاع نہیں ہوتی پھر یہ روایت بھی تو شیعہ کتب کی ہی ہے جو اہلِ سنت پر حجت نہیں ہوسکتی ہاں یہ اس بات میں شیعوں پر حجت ضرور ہے کے شیعہ مسلمات میں سیدنا ابوبکرؓ کے مومن ہونے کا اس میں کھلا اقرا رہے۔

واللہ اعلم بالصواب۔