Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محترم اگر کوئ ٹیچر ہو تو کلاس میں مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹ موجود ہوتے ہیں جن میں شیعہ بھی ہیں تو ان سے تعلق رکھنا جائز نہیں لیکن ایز آ ٹیچر انہیں ڈیل بھی کرنا ہے مذہب کی تمیز کئے بغیر تو اس صورت حال میں کیا کیا جائے کیا وہاں نوکری چھوڑنی ہوگی یا کوئ اور صورت بن سکتی برائے کرم راہنمائ فرما دیجئے(بنت محمد اسلم)

سوال پوچھنے والے کا نام:   بنت محمد اسلم

آپ ان سے اس طرح ڈیل کریں کہ ان کو دین کی طرف دعوت بھی دیں۔

اصل بات یہ کہ آپ شیعہ مذہب سے مکمّل متعارف ہوں تا کہ آپ کو انہیں سمجھانے میں یا ساتھ رہ کر ڈیل کرنے میں مشکلات نہ آئیں اور آپ کے اپنے عقائد بھی پختہ رہیں۔ اگر آپ سرکاری ٹیچر ہیں تو چونکہ آپ کی تنخواہ حکومت دیتی ہے تو یہ نوکری جائز ہے، آپ بچوں کو وقتاً فوقتاً صحابہ کے بارے میں بتائیں خصوصاً خلفائے راشدین اور سیدہ عائشہ و سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہم کے بارے میں، کیونکہ اگر آپ چھوڑتی ہیں تو کوئی ایسا استاد بھی آپ کی جگہ آ سکتا ہے جو شیعہ ہی ہو اور اس کی وجہ سے دیگر بچوں کے عقائد خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔