Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کیا علی و معاویہ رضی اللہ عنہما بھائی بھائی ہیں؟ یا صرف رسول اللہﷺ اور علیؓ بھائی ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   علی حمزہ

جواب

قرآن کریم کے مطابق تو سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا رشتہ آپس میں بھائی ہونے کا ہے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتے ہیں: 

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ( سورۃ الحجرات: آیت 10)

خود سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا سیدنا امیر معاویہؓ کو بھائی کہنا شیعہ کی کتابوں سے بھی ثابت ہے ملاحظہ فرمائیں:

معروف شیعہ مجتہد عبد اللہ بن جعفر الحمیری اپنی کتاب قرب الاسناد میں بسندِ صحیح روایت کرتا ہے: ابن طريف عن ابن علوان عن جعفر عن أبيه أن عليا(عليه السلام) كان يقول لأهل حربه: إنا لم نقاتلهم على التكفير لهم ولم نقاتلهم على التكفير لنا ولكنا رأينا أنا على حق ورأوا أنهم على حق.

ترجمہ: حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ اپنے والد حضرت باقر رحمۃاللہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علیؓ اپنے مدِ مقابل (معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے لشکر) کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ ہم انہیں کافر قرار دے کر جنگ نہیں لڑ رہے اور نہ ہی اس لیے لڑ رہے ہیں کہ وہ ہمیں کافر قرار دیتے ہیں بلکہ ہمارے خیال کے مطابق ہم حق پر ہیں اور ان کے خیال کے مطابق وہ حق پر ہیں۔

(شیعہ کتاب قرب الاسناد: باب احادیث متفرقہ، صفحہ 93 بیروت)

(بحار الانوار مجلسی: جلد 32 صفحہ 324)

مزید درج ہے کہ:

جعفر، عن أبيه عليه السلام أن عليا عليه السلام لم يكن ينسب أحدا من أهل حربه إلي الشرك ولا إلي النفاق، ولكنّه كان يقول هم إخواننا بغوا علينا۔

ترجمہ: حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ اپنے والد باقر رحمۃ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنے مدمقابل (معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں) میں سے کسی کو مشرک یا منافق کی نسبت سے یاد نہیں کرتے تھے لیکن یوں کہتے تھے وہ ہمارے بھائی تھے ان سے زیادتی ہو گئی۔ (ایضاً)