Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

من عادلی ولياً فقد اذنته بالحرب یعنی جس نے میرے ولی سے عداوت مخالفت کی میرا اس سے اعلان جنگ ہے تو جس نے عمر بھر امام الاولیاء سے جنگ و جدل کا سلسلہ جاری رکھا اور خطبہ جمعہ میں سیدنا علیؓ اور آپ سے محبت کرنے والوں پر لعن طعن کرتا اور کراتا رہا اس کے خلاف اللہ تعالیٰ کے اعلانِ جنگ کی شدت کا کیا عالم ہوگا۔ ایسے شخص پر اللہ کا غضب ہے یا رحمت؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   فائزہ

جواب:

مَنْ عادی لِی وَلِیا میں سیدنا علیؓ کا خصوصی نام نہیں ہے بلکہ جس طرح سیدنا علیؓ اللہ کے ولی ہیں اسی طرح سیدنا امیرِ معاویہؓ بھی اللہ کے ولی ہیں ہاں درجات کا فرق ضرور ہے درجات اور مراتب کا فرق جس طرح انبیاء علیہم السلام میں پایا جاتا ہے اسی طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی سارے ایک جیسے نہیں ہیں آپ نے یہ حدیث اس مفروضے کی بنا پر نقل کی ہے کہ سیدنا امیرِ معاویہؓ اللہ کے ولی نہیں ہیں یہ آپ کا خانہ ساز مفروضہ ہے جس کی تردید ہم ساتھ ساتھ کرتے آ رہے ہیں اور یہ جنگ ایک ولی کی دوسرے ولی کے ساتھ تھی جس طرح اہلِ بیتؓ کی باہمی رنجشیں تھیں اللہ کے ان پیاروں پر باہمی جھگڑوں کے باوجود رحمت ہی رحمت ہے اور انہیں برا کہنے والوں پر اللہ کا غضب ہے خواہ رافضی ہوں یا خارجی۔