مومن ہی سیدنا علیؓ سے محبت کرے گا اور منافق ہی سیدنا علیؓ سے بغض رکھے گا سیدنا امیرِ معاویہؓ کا زندگی بھر سیدنا علیؓ سے جنگ و جدل کرنا اور ان پر لعن طعن کرنا اور کرانا سیدنا علیؓ سے محبت کی علامت ہے یا بغض کی؟ اس حدیث اور کردارِ سیدنا امیرِ معاویہؓ کی روشنی میں سیدنا امیرِ معاویہؓ مومن ہے یا منافق؟
سوال پوچھنے والے کا نام: فاطمہجواب:
سیدنا امیرِ معاویہؓ کے دل میں سیدنا علیؓ کا بغض نہیں تھا اور نہ ہی وہ جنگ و جدال بغض کی بنا پر تھا جس طرح سیدنا موسیٰ علیہ السلام و سیدنا بارون علیہ السلام کے دلوں میں ایک دوسرے کا بغض نہ تھا مگر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے حضرت ہارون علیہ السلام کی داڑھی مبارک پکڑ لی اور جس طرح سیدنا علیؓ کے لیے سیدہ عائشہؓ کے دل میں بغض نہ تھا مگر پھر بھی جنگ ہوئی اور سیدۃ النساء فاطمہؓ اور سیدنا علیؓ کے درمیان جھگڑا ہوا معلوم ہوا کہ جنگ یا جھگڑے کے لیے بغض کا ہونا ضروری نہیں۔