Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ملتِ اسلامیہ کے تمام اہلِ حق کا یزید کے لعنتی و جہنمی ہونے پر اجماع ہے جبکہ یزید اول (سیدنا امیرِ عامہ معاویہؓ) جو یزیدیت کا بانی اور اسے تقویت دینے والا انتشار ملت کو پروان چڑھا کر اتحاد ملت کو تباہ کرنے والا تحریف دین اور ملوکیت کی بناء قائم کرنے والا قاتل آل و اصحاب باغی کا کردار یزید کے کرتوت سے بڑھ کر بدتر ایمان سوز اور دین کش ہے بایں ہمہ ضدی و متعصب ملاں و صوفی یزید اول (سیدنا امیرِ معاویہؓ) کی حمایت پر مصر ہے کیا یزید اول (سیدنا امیرِ معاویہؓ) اور یزید ثانی کے کردار و کرتوت میں مماثلت نہیں ہے؟۔

سوال پوچھنے والے کا نام:   ادیب

جواب:

اولاً آپ کے بقول جب ملتِ اسلامیہ کے تمام اہلِ حق کا یزید کے لعنتی و جہنمی ہونے پر اجماع ہے تو پھر آپ ہی بتائیے کہ وہی اہلِ حق سیدنا امیرِ معاویہؓ کے جہنمی ہونے پر متفق کیوں نہیں ہوئے؟ جب کہ آپ ہی کے بقول سیدنا امیرِ معاویہؓ یزیدیت کا بانی اور یزید کے کرتوت سے بڑھ کر بدتر ایمان سوز اور دین کش ہے اس کے لیے آپ کو کھینچا تانی اور محنت کیوں کرنا پڑ رہی ہے آپ کم از کم سیدنا حسینؓ کو تو اہلِ حق مانتے ہی ہوں گے ہمیں بتائیے کہ انہوں نے چھوٹے یزید کے خلاف تلوار کیوں اٹھائی اور بڑے یزید کے خلاف تلوار کیوں نہ اٹھائی؟ یہ سوال حضرت داتا گنج بخشؒ کی طرف سے آپ پر وارد کیا جا رہا ہے۔ 

(کشف الحجوب صفحہ 76)۔

آپ اپنے سوال نمبر 7 میں اولیاءِ امت کا ادب و عشق رکھنے اور پیروکار ہونے کا دعویٰ کرچکے ہیں لہٰذا حضرت داتا گنج بخشؒ کی پیروی کرتے ہوئے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو اہلِ حق مان لیجیے ورنہ اولیاء اللہ کی پیروکاری کا فریب دینا چھوڑ دیجیے۔

ثانیاً آپ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو یزید اول بدتر ایمان سوز اور دین کش کہا ہے ہم یہ معاملہ اللہ ذوالجلال کے سپرد کرتے ہیں جو بڑی غیرت والا قہار ہے فَسَتَعْلَمُ أَى مُنْقَلِب تَنْقَلِبْ ہم زیادہ سے زیادہ حبیب کریمﷺ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے یہی عرض کرسکتے ہیں کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى شَرِكُمْ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو گالیاں دینے والو تمہارے شر پر اللہ کی لعنت۔

(ترمذی جلد 2 صفحہ 225)

ثالثاً سیدنا امیرِ معاویہؓ اور یزید کے کردار میں آپ کی مزعومہ مماثلت نہیں ہے۔

چہ نسبت خاک را با عالم پاک۔

 سیدنا علیؓ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا امیرِ معاویہؓ سے بہتر نہیں بلکہ ہم میں مکمل مماثلت ہے سیدنا علیؓ نے سیدنا امیرِ معاویہؓ کو اپنا مماثل قرار دیا ہے۔ 

(نہج البلاغہ صفحہ 424)۔ 

اور آپ انہیں یزید کا مماثل بلکہ اس سے بھی بدتر کہتے ہیں صغریٰ کبریٰ ملا کر جواب دیجیے آپ نے سیدنا علیؓ کو کیا کہہ دیا ہے؟ معاذ اللہ۔