Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بھائی جان شیعہ اور قادیانیوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے

سوال پوچھنے والے کا نام:   عمر

جواب

بے شک ان دونوں میں فرق ہے مگر وہ فرق یہ نہیں کہ اول مومن اور دوسرے غیر مومن بلکہ فرق یہ ہے کہ پہلے گروہ کے بارے میں خاصہ کا درجہ رکھنے والی کھلی اور واضح علامات بیان کر کے خود اللہ جل شانہ نے ان کا شرعی حکم بیان فرمایا ہے:

وَ مَا هُمْ بِمُؤْمِنِیْنَ( سورۃ البقرہ: آیت 8)

وَمَاۤ اُولٰٓىٕكَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ(سورۃ المائدہ: آیت 43)

اُولٰٓىِٕكَ لَمْ یُؤْمِنُوْا (سورۃ الاحزاب: آیت 19)

وَمَا هُمْ مِّنْكُمْ(سورۃ التوبہ: آیت 56)

قَدْ دَّخَلُوْا بِالْكُفْرِ وَ هُمْ قَدْ خَرَجُوْا بِهٖ( سورۃ المائدہ: آیت 61)

بلکہ فرمایا:

اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا (سورۃ النساء: آیت 151)

اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں یہ بھی بیان فرمایا کہ وہ نَشْهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللّٰهِ(سورۃ المنافقون: آیت1) تو کہتے ہیں مگر واقعہ یہ کہ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جن کے نظریات نقل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ بتاتے ہیں کہ 

1: تقیہ کے طور پر خود کو مؤمن کہتے ہیں

یَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِهِمْ مَّا لَیْسَ فِیْ قُلُوْبِهِمْ( سورۃ آل عمران آیت: 167)

یَقُوۡلُوۡنَ بِاَلۡسِنَتِھِمۡ مَّا لَیۡسَ فِیۡ قُلُوۡبِھِمۡ( سورۃ الفتح: آیت 11)

وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ بِمَا كَانُوْا یَكْذِبُوْنَ( سورۃ البقرہ: آیت 10)

2: صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر تبرا کرتے ہیں

قَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ كَمَاۤ اٰمَنَ السُّفَهَآءُ( سورۃ البقرہ: آیت 13)

اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ(سورۃ البقرہ: آیت 14)

جبکہ دوسرے گروہ کے بارے میں شرعی حکم بیان کرنے کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے مخلوق کے حوالے فرمائی ہے، چنانچہ عقیدہ ختم نبوت کا انکار کرنے والوں کو رسول اللہﷺ نے کذابون، دجالون فرمایا اور قرآن پاک کی آیت کا انکار کرنے کی وجہ سے امت اسلام نے ان کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا

پس بے شک ان دونوں گروہوں میں فرق تو ہے مگر وہ فرق یہ ہے جو ہم نے دلیل سمیت اوپر بیان کر دیا ہے۔