Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سوال:

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

میری ایک کنفیوژن ہے وہ دور فرما دیں، میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن ان کی باتیں اہل تشیع اور ایران سے متعلق آپ کے دلائل کے خلاف ہو رہی ہیں، میں ان کو بھی نہیں چھوڑ سکتا اور آپ کی باتوں اور دلائل کو بھی نہیں جھٹلا سکتا۔

سوال پوچھنے والے کا نام:   جمیل رشید

جواب:

صرف مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے ہی محبت کرتے ہیں یا ان کے والد گرامی حضرت مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ بھی؟

اگر ان کے والد گرامی سے بھی آپ محبت کرتے ہیں تو ان کے فتاویٰ چھپے ہوئے موجود ہیں جو خود مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی نگرانی ہی میں چھپے ہیں آپ ان فتاویٰ کو ملاحظہ فرما لیں آپ کی کنفیوژن دور ہو جائے گی۔

دراصل باپ بیٹے میں فرق یہ ہے کہ باپ مفتی تھے جبکہ بیٹا مفتی نہیں۔

مزید وضاحت یہ ہے کہ مفتی شریعت کی روشنی میں بیان دیتا ہے جبکہ سیاستدان اپنے سیاسی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بیان دیتا ہے۔

پس آپ کو جو ہمارے دلائل اور مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بیانات میں فرق نظر آ رہا ہے ٹھیک وہی فرق زیر بحث مسئلہ میں مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے بیان اور خود ان کے والد گرامی مفتی محمودؒ کے فتاویٰ میں موجود ہے۔

اب اگر آپ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی محبت میں ان کے والد گرامی مفتی محمودؒ کو جھٹلا سکیں کہ میں تو بس مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی محبت میں ان کے والد کے فتاویٰ کو کوئی اہمیت نہیں دوں گا تب پھر دوبارہ رجوع فرمانا ان شاءاللہ آپ دوبارہ بھی شفا بخش جواب پائیں گے۔