Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اگر یزید کی حکومت کچھ تھوڑی سی بہتر تھی تو حضرت حسین ، یزید کے خلاف میدان میں کیوں نکلے؟ اور کوفہ کی طرف کیوں ھجرت کی تاکہ کوفہ میں جاکر یزید کے خلاف کام کریں۔ (محمد نعمان رشید)

سوال پوچھنے والے کا نام:   Muhammad nouman rasheed

کس نے کہا کہ یزید کی حکومت بہتر تھی؟

اہل سنت یزید کو خلیفہ برحق تسلیم نہیں کرتے بلکہ اس کے فاسق ہونے پر اجماع امت ہے البتہ یزید کے کافر ہونے پر علمائے اہل سنت کی دو آراء ہیں۔ کچھ کے نزدیک یزید کا کفر ثابت نہیں ہے اور کچھ اس کے کفر کے قائل ہیں۔ 

یزید کی توثیق کسی نے نہیں کی، اس سے اہل سنت کتب میں کوئی روایت نہیں ہے۔ یزید کی مذمت پر کئی علمائے اہل سنت کی کتب موجود ہیں۔

کتب سیکشن میں اور رد رافضیت سیکشن میں متنازعہ شخصیات کیٹیگری میں اس موضوع پر مواد موجود ہے۔