حضرات محترم جب اہل تشیع سے بات یا مناظرہ کلمہ پر ہو تو ان سے کون سی شرائط طئے کی جائیں۔ جزاک اللّہ خیرًا (حافظ ابرار)۔
سوال پوچھنے والے کا نام: حافظ ابرار مارتھعام طور پر مناظرین اپنے پاس موجود دلائل کے مطابق شرائط طئے کرتے ہیں تاکہ دوران گفتگو کوئی مسئلہ نہ ہوسکے۔ کچھ بنیادی شرائط نہایت اہم ہیں جو فریق مخالف سے قبول کرانا ضروری ہیں۔
شیعہ سے گفتگو کے بنیادی شرائط و اصول
1: اختلاف کی صورت میں دونوں فریقین کی اصل “قرآن پاک” ہے۔
2: جو بات قرآن پاک سے واضح نہ ہو تو فریقین کی اپنی معتبر کتب کی صحیح احادیث سے دلائل دئیے جائیں گے۔
3: تاریخ اسلام کی معتبر کتب کی روایات سند کے مطابق قبول کی جائیں گی۔
4: گفتگو حتی الامکان مختصرآ ہوگی۔ (یا دورانیہ بھی مخصوص کرنا چاہئے) ۔
5: دوران گفتگو مقدسات کی توہین ، ذاتیات پر حملے اور کسی بھی قسم کی بداخلاقی ناقابل قبول ہوگی ، کسی بھی فریق کی طرف سے کی گئی خلاف ورزی اس کی فاش شکست تسلیم کی جائے گی۔