Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ عید زہرا کیوں مناتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   بنت سفیر

عید زہراء کی حقیقت

ہر سال 9/ ربیع الاول کو شیعہ کی طرف سے خوشیاں منائی جاتی ہیں اور صحابہ کرامؓ بالخصوص حضرت عمر الفاروقؓ کی شان میں گستاخیاں کی جاتی ہیں اور تبرا بکا جاتا ہے۔ شیعہ کی کتابوں میں اس دن خوشی منانے کا تذکرہ ضرور موجود ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف باتیں بیان کی جاتی ہیں،

 اس بارے شیعہ نے مختلف اَفسانے بنا رکھے ہیں 

ایک وجہ یہ ہے کہ اسی تاریخ کو آنحضرت ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی تھی اور حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ عنہا ہر سال اس دن خوشی مناتی تھی، (جو کہ جھوٹ ہے)

 دوسری وجہ یہ ہے کہ اسی تاریخ کو شیعوں کے بارہویں امام جس کو یہ امام مہدی کہتے ہیں دنیا کے سامنے ظاہر ہوں گے۔ لیکن یہ دونوں اسباب سے عوام شیعہ ناواقف ہیں۔

البتہ عام طور پر اس دن خوشیاں منانے والے شیعہ عوام کا عقیدہ ہے کہ سیدنا عمر الفاروق رضی اللہ عنہ کی وفات اسی دن ہوئی تھی، کیونکہ شیعہ کہتے ہیں کہ وہ اہل بیت کے سب سے بڑے دشمن تھے (نعوذباللہ) اس لیے ان کی وفات کے دن خوشی منانا ایمانی تقاضا ہے، اور چونکہ اہل بیت میں سب سے زیادہ مظلوم حضرت فاطمہ زہراءؓ ہیں اس لیے سب سے زیادہ خوشی کی حقدار وہی ہیں، بس اسی وجہ سے اس دن کو عید زہراء کے نام سے موسوم کیا گیا۔

 سیدنا عمر الفاروقؓ کے سلسلہ میں اکثر اہلسنت اور شیعوں کو اتفاق ہے کہ ان کی شہادت 9/ ربیع الاول کو نہیں ہوئی ہے، بلکہ یکم محرم کو ہوئی ہے۔ تاہم کسی غلط فہمی یا کسی ضعیف روایت کی بنیاد پر شیعہ عوام میں یہ تصور عام ہوگیا ہے۔

اس نظریہ کو تقویت پہنچانے والی یہ روایت بھی ملاحظہ ہو:

9 ربیع الاول سے متعلق راوی حذیفہ کہتے ہیں : میں نے امیر المومنین کو دیکھا کہ اپنے فرزند امام حسنؓ وحسینؓ کے ساتھ ہیں اور وہ رسول مقبول (ﷺ ) کے ساتھ غذا تناول فرمارہے ہیں، اور پیغمبر (ﷺ ) دونوں کے چہروں کو دیکھ کر مسکرارہے ہیں، اور امیر المومنینؓ کے دونوں صاحبزادوں سے فرما رہے ہیں کہ کھاؤ، آج کا دن مبارک ہو، کیونکہ آج کا دن وہ دن ہے کہ خداوند عالم اس دن تمہارے اور تمہارے جد کے دشمن کو ہلاک کرے گا، اور تمہاری ماں کی دعا قبول فرمائے گا، کھاؤ آج ہی کے دن کلام خدا تحقق پائے گا، کھاؤ آج کے دن خداوند عالم تمام اعمال دشمناں کو لائے گا اور اس کومثل روئی اڑا دے گا ۔“

( شیعہ کتاب الانوار النعمانیہ جلد 1 صفحه 110،

 شیعہ کتاب بحارالانوار جلد 31 صفحه 122 وجلد 98 صفحه 352)

نوٹ:- اس عید زہرا کو عید شجاع بھی کہتے ہیں یعنی سیدنا عمرؓ کا قاتل ابو لولو فیروز مجوسی کی یاد میں عید شجاع منائی جاتی ہے بہت سے لاعلم اہلسنّت بھی اس کفریہ خرافات کو منا کر اپنا ایمان تباہ کر رہے ہیں۔

ان بدبخت شیعہ کو یہ نہیں پتہ اور جن کو پتہ ہے وہ سرے سے انکار کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا نکاح میں دی۔ یہ بات شیعہ کی درجنوں کتب میں لکھی ہے۔