تمہاری علی علیہ السلام سے دشمنی کی وجہ کیا ہے؟(علی رضا)
سوال پوچھنے والے کا نام: علی رضایہ سوال پوچھ کر آپ نے اپنی کم علمی اور چھوٹی سوچ کو ظاہر کیا ہے۔
دنیا کے تمام صحیح العقیدہ مسلمان سیدنا علی سمیت تمام اہل بیت رسول سے محبت کو اپنے ایمان کا جزو سمجھتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ اور اس کی آل پر درود پاک بھیجے بغیر ہماری تمام نمازیں اور دیگر عبادات نامکمل ہوتی ہیں۔
اگر آپ کے ذہن میں یہ بات بٹھائی گئی ہے تو اس کی تصدیق کرنا آپ پر فرض ہے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ﴿٦﴾
مومنو! اگر کوئی بدکردار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو (مبادا) کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو۔ پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے۔
(سورت الحجرات 6)