آیت تطہیر میں اہل بیت کے پاک ہونے کا ذکر ہے، اس سے شیعہ ان کو گناہوں سے پاک سمجھتے ہیں۔کیا واقعی اہل بیت گناہوں سے معصوم ہیں؟(عامر راجپوت)
سوال پوچھنے والے کا نام: amir rajpootیہ ایک بڑی عجیب سے بات ہے کہ شیعہ کے عقیدے کے مطابق سب معصومین اپنی پیدائش کے دن سے ہی معصوم ہوتے ہیں۔۔۔!!
پھر کیا وجہ ہے کہ قرآن مجید میں اللہ عزوجل آیت تطھیر میں اہل بیت سے گناھہ دور کر کے انہیں پاک صاف کرنے کا "ارادہ" فرما رہے ہیں۔۔۔!!!
کیا نعوذبااللہ۔۔۔ اللہ عزوجل کو بھی یہ پتہ نہیں ہے کہ جن کی شان میں یہ آیت سورت الاحزاب33 (بلکہ پوری آیت بھی نہیں) نازل ہو رہی ہے اور جن کے لیئے اس ارادے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان سب سے نجاست دور کی جائیگی ، انہیں پاک کیا جائیگا ۔۔۔انہیں معصوم کیا جائیگا۔۔۔۔ وہ سب ہستیاں تو پیدائشی معصوم ہیں ، پاک صاف ہیں ، گناھوں سے بھی دور ہیں۔۔۔!!!
مزید تفصیل کے لئے یہ تحریر پڑھیں۔