Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مالک بن اشتر نخعی کیا صحابہؓ میں سے ہیں یا نہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   جنید

جواب

یہ شخص نبی کریمﷺ کے زمانہ میں سن 585 عیسوی کے قریب قریب یمن میں پیدا ہوا۔

نبی کریمﷺ کا زمانہ اس نے پایا ہے مگر آپﷺ کے زمانے میں نہ تو اس نے اسلام قبول کیا اور نہ ہی اسلام کی حالت میں نبی کریمﷺ کی زیارت کی۔

 پس نبی کریمﷺ کے زمانہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت کے اندر اس کا کہیں دور دور تک بھی کوئی وجود نظر نہیں آتا۔

البتہ خلافتِ راشدہ کے زمانے میں جنگ یرموک کے موقعہ پر اس کا جنگ میں شریک ہونے کا ذکر ملتا ہے۔