Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

1: حضرت عائشہؓ نے حضرت عثمانؓ کے بارے میں کہا اس نعثل کو قتل کر دو خدا اس پر لعنت کرے۔ (روضۃ الاحباب) 2: حضرت عثمانؓ کو کافر قرار دے کر قتل کیا گیا ۔ (التمہید والبیان) 3: حضرت عثمانؓ کو طلحہؓ و زبیرؓ نے قتل کیا۔ (الامامہ و السیاسه)

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

1: حضرت عائشہؓ نے حضرت عثمانؓ کے بارے میں کہا اس نعثل کو قتل کر دو خدا اس پر لعنت کرے۔ (روضۃ الاحباب)

2: حضرت عثمانؓ کو کافر قرار دے کر قتل کیا گیا ۔ (التمہید والبیان)

3: حضرت عثمانؓ کو طلحہؓ و زبیرؓ نے قتل کیا۔ (الامامہ و السیاسه) 

الجواب اہلسنّت 

1: روضتہ الاحباب میں انہیں جھوٹے خطوط والی روایت ہے جو سبائیوں نے خود لکھ کر سیدہ ام المومنین صدیقہ کائناتؓ کی طرف منسوب کر دیے۔ ہم بقدر ضرورت گذشتہ سے پیوستہ جواب میں اس کی وضاحت کر چکے ہیں وہاں ملاحظہ فرما لیا جائے۔

2: التمہيد والبیان میں جس روایت پرانگشت اعتراض دراز کی گئی ہے اس کا راوی جاحظ ہے اور جاحظ خارجی کے احوال ہم گذشتہ سطروں کے جواب میں عرض کر آئے ہیں کہ یہ شخص قابل اعتماد نہیں۔

3: الامامہ والسیاسہ کسی شیعہ غير مصنف کی تحریر ہے جس کے بارے میں ہم وضاحت سے ذکر کر چکے ہیں۔ 

 ہماری ان گزارشات سے واضح ہوگیا کہ

یہ سبائی روایات کے جنگل سے حاصل شدہ خزانہ ہے جو تاریخ کی رطب و یابس سے لبریز کتابوں کی سیاہی سے غذا پا کر حیات ہے۔ ہم بقدر ضرورت وضاحت کر چکے ہیں کہ سبائی ٹولے نے ان روایات کو چن کر تقیہ کی غذا سے پالا پوسا اور تاریخ کی کتابوں سے اخذ کر کے پھر انہیں کا سہارا لے کر الزام دینے لگ گئے ۔ جبکہ ہم صاف وضاحت کر چکے ہیں کہ خارجی و رافضی راویوں سے حاصل ہونے والا تاریخی مواد ہمارے ہاں گوزِ شتر کے بھاؤ برابر بھی نہیں تو پھر ایسی روایات کے بل بوتے پر اہلسنّت کو الزام دینا سوا دھوکہ کے اور کیا ہے۔