Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضرت عثمانؓ نے اپنے نا اہل رشتہ داروں کو عہدے دیے۔ (خلافت و ملوکیت)

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

حضرت عثمانؓ نے اپنے نا اہل رشتہ داروں کو عہدے دیے۔ (خلافت و ملوکیت) 

  الجواب اہلسنّت 

خلافت و ملوکیت نامی کتاب کے قلم کار جناب مودودی صاحب نہ اہلسنّت کے مسلمہ بزرگ ہیں اور نہ ہی کوئی قابل اعتماد شخصیت بلکہ موصوف اپنے من میں ایک مذہب اور دین ہیں ان کے نزدیک شرعیت ان کے فرمائے ہوئے ارشادات کا نام ہے ان کے بارے میں گذشتہ کسی الزامات میں ہم قائد اہلسنت وکیل صحابہ حضرت اقدس مولانا قاضی مظہر حسین ؒ کی آراء گرامی نقل کر آئے ہیں نیز ان کے بارے میں مزید معلومات کیلئے “مودودی خمینی دو بھائی” نامی کتاب کا مطالعہ کافی رہے گا یہاں بس اتنا عرض کر سکتے ہیں کہ موصوف خمینی نظریات کی اشاعت و تبلیغ کے سرخیل اور انہی کے انٹیلی جنس رکن ہیں “مودودی خمینی دو بھائی” کتاب کے مطالعہ کے بعد ان شاء اللہ ہر قاری ان لکھے لفظوں کو سو فیصد درست پائے گا۔ لہذا الزام میں ان کتابوں کا پیش کرنا درست نہیں اور نہ ہی شیعہ وکیلوں کی کتابوں کا جواب اہلسنّت کے ذمہ ہے۔