Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہل سنت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں اور صحابہ اہل بیت رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ساتھ بغض رکھتے ہیں

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

اہلِ سنت صحابہ کرامؓ کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں اور صحابہؓ اہلِ بیت کے ساتھ بغض رکھتے ہیں 

جواب:


یہ بیان بالکل جھوٹ ہے اس کی کچھ تفصیل اوپر بیان ہو چکی ہے کتب اہلِ سنت صحاح و اسانید خصائل و مناقب اہلِ بیت سے بھرپور ہیں اور وہ احادیثِ مناقب رسولﷺ سے صحابہ کرامؓ نے نقل فرمائی ہیں 

نیز اہلِ سنت صحابہ کرامؓ کی وساطت سے یہ حدیثِ رسولﷺ روایت کرتے ہیں 

من مات وھو  مبغض لاٰل محمد دخل النار وان صلیٰ و صام۔

جو مر گیا اور وہ آلِ محمدﷺ سے بغض رکھتا تھا جہنم رسید ہوگا چاہے نماز روزہ کی پابندی کی ہو۔ طبرانی، حاکم

طبرانی اور حاکم نے اسے روایت کیا ہے:-

نیز ایک اور حدیث ہے:-

من البغض اھل البیت فھو منافق اخرجہ الطبرانی۔

(المستدرک جلد3صفحہ 149باب بغض اہلِ البیت یدخل النار الخ)

ترجمہ:جس نے اہلِ بیت سے بغض رکھا وہ منافق ہے۔ 

اس معنی کی دیگر روایات بھی کتب اہلِ سنّت میں مذکور و مسطور ہیں اگر انہیں اہلِ بیت سے بغض ہوتا تو یہ حدیث کیوں بیان کرتے

درِ حقیقت شیعہ ہی دشمن اہلِ بیت ہیں جس کی تفصیل پہلے بیان ہو چکی ہے کہ بعض امامیہ اولادِ فاطمہ میں سے بعض کے ساتھ دشمنی رکھتے ہیں اور دوسرے دوسری اولاد سے۔