Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امامیہ تھوڑے ہیں اور اہل سنت بہت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وقليل من عبادى الشكور‏ (سورۃ سبا آیت 13) اور میرے بندوں میں شکر گزار تھوڑے ہیں

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

امامیہ تھوڑے ہیں اور اہلِ سنت بہت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے 
وَقَلِيۡلٌ مِّنۡ عِبَادِىَ الشَّكُوۡرُ‏ 
(سورۃ سبا آیت 13)
اور میرے بندوں میں شکر گزار تھوڑے ہیں 
جواب:

(بیاض اصل میں ایک سطر متروک ہے) 

کثرت حقانیت مذہب کی دلیل ہے رسولﷺ نے فرمایا: 

ید اللہ مع الجماعۃ

جماعت کے ساتھ اللہ کا ہاتھ ہے۔

(جامع ترمذی باب فی الزوم الجماعة کتاب الفتن من حدیث ابنِ عمر جلد 2 صفحہ49) 

نیز فرمایا:-

علیکم بالسواد الاعظم 

تو عظیم جماعت کے ساتھ رہو۔

(ابنِ ماجہ بروایت سیدنا انسؓ یاد رہے آیتِ شریفہ وَقَلِيۡلٌ مِّنۡ عِبَادِىَ الشَّكُوۡرُ‏ میں کفار کے مقابلہ میں قلت مراد ہے اگر شیعہ کا مؤقف درست قرار دیا جائے تو شیعہ کے مقابلہ میں مرزائیہ قلیل ہیں، پھر وہ حق پر ہونے کا دعویٰ کر دیں گے کسی نظریہ کے حق ہونے کی یہ کوئی دلیل نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اس آیت میں یہ اظہار فرما رہے ہیں کہ میرے بندوں میں یعنی انسانوں میں میرا شکر کرنے والے تھوڑے ہیں، اکثریت کافروں اور ناشکروں کی ہے، حقانیت مذہب کیلیئے معیار اللہ کی کتاب اور محمد رسول اللہﷺ کی سیرت مقدسہ ہے، جس قوم کے عقائد واعمال کتاب وسنت کے مطابق ہوں گے ، وہ حق پر ہیں ، اور جو ایسے نہیں ہیں وہ باطل پر، کیونکہ کتاب وسنت ہی معیارِ حق و باطل ہیں، ارشاد نبویﷺ ہے،تَرَكْتُ فِيكُمْ اَمْرَيْنِ لَنْ تَضِلُّوا مَا تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا كِتَابَ اللهِ وَسُنَّةَ(مؤطا امام مالک) ہماری اس مختصر تقریر سے چھٹے طعن کا جواب بھی واضح ہوجاتا ہے اہلِ سنّت ائمہ اربعہ کو اللہ تعالیٰ طرف سے نصب شدہ امام کی حیثیت نہیں دیتے بلکہ کتاب وسنت کی خدمات کی وجہ سے انہیں استاد و معلم کا درجہ دیتے ہیں جو مسائل کتاب و سنت میں منصوص نہ ہوں، اور صحابہ کرامؓ سے بھی کوئی حل موجود نہ ہے، ان مسائل میں ائمہ اربعہ کی ہدایات سے استفادہ کرتے ہیں)

یہ آثار امامیہ بھی اپنے ائمہ سے روایت کرتے ہیں۔