شیعہ اپنی نجات کا یقین رکھتے ہیں، اہل سنت کو اپنی نجات کا یقین نہیں ہے، یقین حاصل کر لینے والا، شک کرنے والے سے اتباع کا زیادہ استحقاق رکھتا ہے۔
علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒشیعہ اپنی نجات کا یقین رکھتے ہیں، اہلِ سنت کو اپنی نجات کا یقین نہیں ہے، یقین حاصل کر لینے والا، شک کرنے والے سے اتباع کا زیادہ استحقاق رکھتا ہے۔
جواب:
ایمان پر موت آنے کی صورت میں اہلِ سنت یقین رکھتے ہیں، کہ معاصی کی سزا کے بعد یا معافی کے بعد ضرور بہشت میں جائیں گے ، اہلِ سنت کو اس پر بھی یقین ہے کہ عقائد اہلِ سنت نجات دہندہ ہیں، ہاں یہ نہیں جانتے کہ موت ایمان پر بھی آئے یا نہ۔
روافض اگر یہ یقین رکھتے ہیں کہ ان کی موت عقائد حقہ پر آئے گی تو یہ دعویٰ علمِ غیب ہے حالانکہ سب جانتے ہیں کہ بعض امامیہ موت سے پہلے کافر ہو جاتے ہیں، یا سنی، اور بعض سنی شیعہ ہو کر مرتے ہیں، یا اسی طرح کے کسی اور فرقہ میں جا کر امامیہ کا اگر مؤقف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ گناہوں کا سوال نہ کریں گے تویہ مرجیہ کا عقیدہ ہے اور اس سے آیاتِ قرآن کا انکار لازم آتا ہے۔