Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہل سنت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو اپنا امام قرار دیتے ہیں مگر ابوبکر کو اپنی امامت کا شک تھا کہ وفات کے وقت انہوں نے کہا: ليتنی كنت سألت رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ھل للانصار فى هٰذا الأمر حق کاش کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ لیتا کہ انصار کے لیے اس امر میں کوئی حق ہے۔

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

اہلِ سنت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کو اپنا امام قرار دیتے ہیں  مگر ابوبکر کو اپنی امامت کا شک تھا کہ وفات کے وقت انہوں نے کہا:
ليتنی كنت سألت رسول اللهﷺ ھل للانصار فى هٰذا الأمر حق
کاش کہ میں رسول اللہﷺ سے پوچھ لیتا کہ انصار کے لیے اس امر میں کوئی حق ہے۔
جواب:

یہ روایت موضوع اور جھوٹ ہے، ابنِ مطہر حلی بروایت کرتا ہے کہ

ابوبکر نے کہا:

أنه سمع رسول اللهﷺ يقول الائمة من قريش -

کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپ نے فرمایا امراء قریش میں سے ہیں۔

(منہاج الکرامتہ صفحہ 120)

سیدنا ابوبکرؓ نے یہ حدیث سیدنا سعد بن معاذؓ کے سامنے بیان کی، اور انہوں نے اسے تسلیم کر لیا۔