Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہلِ سنت کے نزدیک شطرنج کھیلنا جائز ہے۔

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

اہلِ سنت کے نزدیک شطرنج کھیلنا جائز ہے۔

جواب:

یہ بھی جھوٹ اور افتراء ہے، شطرنج کھیلنا امام ابوحنیفہؒ، امام مالکؒ اور امام احمدؒ کے نزدیک حرام ہے، امام شافعیؒ کے ایک قول میں مکروہ ہے بشرطیکہ نماز وغیرہ فرائض میں مخل نہ ہو، اور جھگڑے اور جھوٹ کا سبب بھی نہ بنے ، اور ان پر حیوانات کی تصویریں،گھوڑا ہاتھی وغیرہ کی تصاویر نہ ہوں اور کھیلنے والا اس پر مصر بھی نہ ہو، کیونکہ اصرار سے صغیرہ گناہ کبیرہ بن جاتا ہے ۔

صحیح یہ ہے کہ امام شافعیؒ نے اس قول سے رجوع کرلیا تھا، اور بعد میں شطرنج کی حرمت کے قائل ہو گئے تھے۔