Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اہل سنت فعلی لواطت پر حد کے قائل نہیں ہیں حالانکہ لواطت زنا سے بھی بد ترین جرم ہے ۔

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

اہلِ سنت فعلی لواطت پر حد کے قائل نہیں ہیں حالانکہ لواطت زنا سے بھی بد ترین جرم ہے ۔
جواب:

لواطت کے حکم میں اختلاف ہے، امام شافعیؒ کے نزدیک حد واجب ہے۔ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک حد واجب نہیں، اس لئے کہ لغت میں لواطت کو زنا نہیں کہتے ۔ اور قیاس سے حدود ثابت نہیں ہوتیں۔

نص حد زنا سے اس کا حکم معلوم کرنا دلالتہ النص نہیں ہے کیونکہ دلالتہ النص اس دلالت کو کہتے ہیں جسے ہر صاحبِ لغت سمجھتا ہو۔ جس طرح حرمت تافیف سے حرمت ضرب سمجھ آتا ہے۔ فقہاء کا اس میں اختلاف بتاتا ہے کہ لواطت کا حکم اس نص سے سمجھ نہیں آتا ۔ نیز دلالت النص میں منطوق سے اولیٰ یا مساوی مفہوم ہونا چاہئیے ۔ اور لواطت زنا کے مساوی نہ ہے کہ زنا میں قتل کا مفہوم پایا جاتا ہے۔

 کیونکہ مولود بچے کا نسب منتفی ہو جاتا ہے لواطت میں یہ بات مفقود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرامؓ سے لواطت کی سزائیں مختلف اقوال وارد ہیں ۔

والله اعلم