Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حکم بن ابوعاص کو رسول اللہﷺ نے مدینہ بدر کر دیا تھا سیدنا ابوبكرؓ اور سیدنا عمرؓ نے بھی اسے مدینہ میں واپس نہ آنے دیا سیدنا عثمانؓ جب خلیفہ ہوا اسے مدینہ میں جگہ دے دی۔

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

حکم بن ابوعاص کو رسول اللہﷺ نے مدینہ بدر کر دیا تھا سیدنا ابوبكرؓ اور سیدنا عمرؓ نے بھی اسے مدینہ میں واپس نہ آنے دیا سیدنا عثمانؓ جب خلیفہ ہوا اسے مدینہ میں جگہ دے دی۔ 

جواب: اس بارہ میں خود سیدنا عثمانؓ سے لوگوں نے استفسار کیا تھا آپ نے جواب میں فرمایا رسول اللہﷺ کی مرض الموت میں میں نے حکم کے داخلہ کی اجازت حاصل کر لی تھی جبکہ حکم جس جرم کی بناء پر نکالا گیا تھا اس سے توبہ کر چکا تھا۔

چونکہ سیدنا عثمانؓ اس اجازت حاصل کرنے میں تنہا تھے کوئی دوسرا شاہد ان کے پاس نہ تھا سیدنا ابوبکرؓ و سیدنا عمرؓ نے ایک شخص کی گواہی پر حکم کو داخلہ کی اجازت نہ دی اس لئے اسے مدینہ میں نہ آنے دیا سیدنا عثمانؓ چونکہ خود رسول اللہﷺ سے اس کے داخلہ کی اجازت سن چکے تھے اس لئے اس پر عمل کیا اور اسے مدینہ میں جگہ دی اس لئے سیدنا عثمانؓ پر طعن نہیں کیا جاسکتا۔