Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

رسول اللہﷺ‎ نے چراگاہ متعین کرنے سے منع فرمایا تھا کہ پانی اور گھاس میں سب مسلمانوں کا حصہ ہے مگر سیدنا عثمانؓ نے چراگاہ (حمیٰ) مقرر کی۔

  علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒ

رسول اللہﷺ‎ نے چراگاہ متعین کرنے سے منع فرمایا تھا کہ پانی اور گھاس میں سب مسلمانوں کا حصہ ہے مگر سیدنا عثمانؓ نے چراگاہ (حمیٰ) مقرر کی۔

جواب:

رسول اللہﷺ‎ کی نہی کا مطلب ہے کوئی شخص اپنی ذاتی چراگاہ (حمیٰ) متعین نہیں کر سکتا سیدنا عثمانؓ نے بیتُ المال کے مویشی کے لئے حمیٰ متعین کی تھی یہ بھی مروی ہے کہ جس زمین کو حمٰی کیلیے مقرر کیا گیا وہ سیدنا عثمانؓ کی اپنی ذاتی ملکیت تھی جو کہ بیتُ المال کے مویشی کیلیے چراگاہ کے طور پر وقف کی یہ بھی مروی ہے کہ مجاہدین کے گھوڑوں کے لئے ایامِ قحط میں باجماع صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین حمیٰ کا تعین ہوا۔