سیدنا عثمانؓ نے سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کو اتنا مارا کہ ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں
علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒسیدنا عثمانؓ نے سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کو اتنا مارا کہ ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں۔
جواب:
یہ سب جھوٹ اور افتراء ہے اگر کسی جرم میں تعزیر اور تأدیب ثابت ہو بھی جائے تو حق سیدنا عثمانؓ کی جانب ہوگا ہو سکتا ہے۔
1۔ یہ محض مفروضہ ہے کہ ہو سکتا ہے اس بناء پر مارا ہو مارنا ثابت ہی نہیں تو محض مضروضات قائم کرنا بے فائدہ ہے لہٰذا صحیح جواب پہلا ہے کہ یہ جھوٹ اور افتراء ہے
وجہ یہ ہو کہ سیدنا عثمانؓ نے تمام مسلمانوں کو ایک مصحف پر جمع کیا تھا تا کہ امت میں اختلاف کا قلع قمع کیا جائے مگر سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ اپنی قرأت پر مصر رہے اور "اولوالامر" کی اطاعت نہ کی اور مسلمانوں کے ایک اجماعی فیصلہ کی خلاف ورزی ہوئی اس لئے کسی تعزیر کے مستحق ہو گئے ہوں۔