سیدنا عمار بن یاسرؓ کو اتنا مارا کہ انہیں فتق ہو گئی
علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتیؒسیدنا عمار بن یاسرؓ کو اتنا مارا کہ انہیں فتق ہو گئی۔
جواب:
سیدنا عثمانؓ نے سیدنا عمار بن یاسرؓ کو نہ خود مارا نہ مارنے کا حکم دیا بات اتنی ہے کہ ایک موقعہ پر سیدنا عمارؓ نے سیدنا عثمانؓ سے ذرا سخت انداز میں گفتگو کی جو کہ سربراہِ مملکت کے ساتھ ایسی گفتگو لائق نہ تھی سیدنا عثمانؓ کے بعض نوکروں نے جنہیں سیدنا عمارؓ کی جلالت شان اور بلند مرتبت کا پتہ نہ تھا انہیں مارا سیدنا عثمانؓ کو پتہ چلا تو بہت معذرت کی اور قسم اٹھائی کہ میری اطلاع کے بغیر ایسا ہوا ان کے منانے کے لئے حضرت نے سعی بسیار کی وہ راضی ہوگئے فتق ہو جانے کی بات جھوٹ ہے۔