تعزیہ بنانا
تعزیہ اپنے ہاتھ سے بانس تراش کر بنایا جاتا ہے، پھر اس سے منت مانگی جاتی ہے، اس سے مرادیں مانگی جاتی ہیں، اس کے سامنے اولاد کی صحت کی دعائیں کی جاتی ہیں، سجدہ کیا جاتا ہے اور اس کی زیارت کو سیدنا حسینؓ کی زیارت تصور کیا جاتا ہے۔ یقیناً یہ سب اسلامی تعلیمات کے خلاف اور کفر و شرک والے اعمال ہیں۔ تعزیہ داری کی رسم سرتاسر ناجائز ہے، اس میں بعض چیزیں حرام اور بعض شرک اور بعض بدعت محدثہ ہیں، یہ رسم واجب الترک ہے۔
(فتاویٰ فلاحیہ: جلد، 1 صفحہ، 252)