خلیفہ کے انتخاب کا طریقہ
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مجلس شوریٰ کے اراکین کو حکم دیا تھا کہ ان کے انتقال کے بعد کسی ایک کے گھر میں جمع ہو جائیں اور مشورہ کریں۔ اس مجلس میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو بھی بحیثیت مشیر کے شریک کر لیں، لیکن خلافت میں حصہ دار بننے کا انہیں کوئی حق نہ ہوگا۔ خلیفہ کے انتخاب تک حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ لوگوں کی امامت کریں گے، مقداد بن اسود اور ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہما کو اس بات پر مامور کیا کہ انتخابی کارروائی کی نگرانی کریں۔
(أشہر مشاہیر الإسلام فی الحرب والسیاسۃ: صفحہ 648)