فصل: ....کلبی کے مطاعن اور ان کا جواب - ردِ رافضیت | دفاع…

فصل: ....کلبی کے مطاعن اور ان کا جواب

  امام ابنِ تیمیہؒ

صفحہ 18 از 18

اس میں کوئی شک نہیں کہ مکہ مکرمہ اور دیگر دیہاتوں میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے؛ حتیٰ کہ انہیں قبلہ اول منسوخ ہونے کی اطلاع مل گئی؛ مگر ان میں سے کسی ایک کو اپنی نماز دوہرانے کا حکم نہیں دیا گیا۔ اس کی مثالیں بہت زیادہ ہیں ۔

یہ اس اصول کے مطابق ہے جس پر اسلاف اور جمہور کاربند تھے۔ سلف صالحین و جمہور کا زاویہ نگاہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ لہٰذا وجوب قدرت کے ساتھ مشروط ہے اور سزا صرف ترک مامور اور فعل محظور کی صورت میں حجت قائم ہونے کے بعد ہی ملے گی۔


صفحہ 18 از 18