Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

افواج کی امدادی کارروائی کو منظم کرنا

  علی محمد الصلابی

مشرقی محاذ جنگ کے معرکوں میں جب تیزی آئی تو محاذ کے قائد خالد و مثنیٰ رضی اللہ عنہما نے افرادی قوت یا مزید فوجی مدد کی ضرورت محسوس کی کیونکہ جو قوت اس وقت تھی وہ معرکہ کے تقاضوں اور واجبات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھی چنانچہ ان دونوں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو لکھاا ور آپ سے مدد طلب کی تو آپ نے ان سے کہا: جن لوگوں نے مرتدین سے قتال کیا ہے اور جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اسلام پر باقی رہے، ان سب سے قتال کے لیے نکلنے کا مطالبہ کرو اور جو ارتداد کا شکار ہو چکے ہیں ان کو اپنے ساتھ نہ لینا جب تک کہ اس سلسلہ میں میرا فیصلہ نہ آجائے

(تاریخ الطبری:  جلد 4 صفحہ 163)