Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ

  علی محمد الصلابی

ان کی کنیت ام رومان اور نام زینب یا دعد تھا۔

اُم رومان کا نسب نامہ: بنت عامر بن عویمر بن عبدشمس بن عتاب بن اذینہ بن سبیع بن دہمان بن حارث بن غنم بن مالک بن کنانہ۔ 

(الطبقات الکبریٰ: جلد 8 صفحہ 276۔ تاریخ طبری: جلد 3 صفحہ 426۔ الاستیعاب: جلد 4: صفحہ 1935۔ اسد الغابۃ لابن لأثیر: جلد 7 صفحہ 320)

جاہلیت میں ان کے خاوند عبداللہ بن حارث ازدی کے فوت ہونے کے بعد سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کے ساتھ شادی کی۔

قبولِ اسلام: ام رومان مکہ میں اسلام لائیں اور ابتدائی مسلمان خواتین میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اہل و عیال سمیت مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی۔

(الطبقات الکبریٰ: جلد 8 صفحہ 276۔ المنتظم فی تاریخ الملوک والأمم لابن الجوزی: جلد 3 صفحہ 291)

گذشتہ صفحات پر غور کرنے سے معلوم ہوگا کہ سیدہ ام رومان کا نسب باپ کی طرف سے ساتویں پشت (مرہ بن کعب (المعارف لابن قتیبۃ: جلد 1 صفحہ 167۔ تاریخ الخلفاء للسیوطی: صفحہ 26۔ تاریخ الخلفاء الراشدین لطقوش: صفحہ 13) پر اور والدہ کی طرف سے گیارھویں یا بارھویں پشت پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب کے ساتھ مل جاتا ہے۔ 

(سیرۃ السیدہ عائشۃ للندوی: صفحہ 38)

وفات: ان کے سن وفات میں اختلاف ہے۔ قریب ترین رائے یہی ہے کہ یہ 18ھ کے بعد فوت ہوئیں۔ 

(الاصابۃ لابن حجر: جلد 1 صفحہ 392)