كیا امام ابوحنیفہ اور دیگر ائمہ نے جعفر صادق سے علم حاصل كیا ہے؟
جعفر صادقتیکھے سوالات ، میٹھے جوابات
شیعہ مناظر: تشیع ہونا بری بات ہے؟
سُنی مناظر: بلکل نہیں بخاری میں شیعہ راوی ہیں، جو میں نے اصول پیش کیا ہے اس کو ہاتھ لگاؤ۔
شیعہ مناظر: امام حاکم نیشاپوری شیعہ تھے۔
سُنی مناظر: یہ آپ سچی میں باتیں کررہے ہو یا مذاق کررہے ہو۔ بس علمی لیاقت اتنی ہے تمہاری؟
شیعہ مناظر: کیا امام حاکم بدعتی تھے؟
سُنی مناظر: میں نے کب کہا کہ شیعہ ہونا جرح ہے عقل سے پیدل ہیں؟ جب بخاری میں راوی ہیں تو بس انتہاء ہوگئی نا یا کچھ باقی رہتا ہے ؟ شیعہ ہونا بدعت نہیں ہے۔ اصل بات ہے آپ کو سمجھنے کی لیاقت نہیں ہے قصور آپ کا بھی نہیں ہے۔
شیعہ مناظر: اس نکتے کی مزید وضاحت کریں۔
سُنی مناظر: مطلب شیعہ ہونا کوئی جرح نہیں ہے اگر جرح ہوتی تو بخاری شریف میں شیعہ کیوں موجود ہیں؟ ہماری بحث شیعہ راوی کی طرف سے اپنے مذہب کی تائید میں روایت کرنے پر ہورہی ہے جو کہ درحقیقت بدعت ہے ۔ شاید آپ کو سمجھ نہیں آرہی۔
شیعہ مناظر : کیا فضیل بن مرزوق بدعتی تھا؟
سُنی مناظر: اچھا جی بدعتی نہیں تھا تو کیا گواہی والہ قصہ سنی مذہب میں ہے؟ یہ پورا قصہ شیعہ مذہب کا ہے اور وہ میں نے شیعہ سنی کتب سے ثابت کیا ہے۔
شیعہ مناظر: فضیل بن مرزوق میں بدعت ثابت کی جائے؟
سُنی مناظر: بدعت ثابت کردی ہے ، کیونکہ گواہی والا قصہ شیعہ مذہب میں ہے نہ کہ سنی مذہب میں اور اس کی یہی بدعت تھی کہ نئی بات سنی مذھب میں ڈال رہا تھا کیا یہ کافی نہیں ہے۔
شیعہ مناظر کا شکوہ: شیعہ کتب سے فضول اسکینز بھیج رہے ہیں۔
سُنی مناظر: الزامی حوالے ہیں۔ الزامی حوالے کا تو پتہ ہے نا یا میں بتاؤں؟ میں نے پہلے سنی کتب سے فضیل بن مرزوق کو شیعہ ثابت کیا اور اس کہ بعد الزامی حوالہ شیعہ کتب سے بھی دیا اس پر حیران ہونے کی وجہ؟
شیعہ مناظر کی بوکھلاہٹ: سید خوئی رض کی کتاب سے اسکین پیش کیا کہ عطیہ اصحاب صادق ع میں سے تھا۔
سُنی مناظر: عطیہ نہیں فضیل، دیوار سے بات کررہا ہوں کیا! بات فضیل پر ہوری ہے اور آپ نام عطیہ کا لے رہے ہو اصل میں میموری فل ہے نا اس لیے۔
شیعہ مناظر: ابوحنیفہ بھی اصحاب صادق میں سے تھا تو کیا وہ بھی شیعہ تھا؟
سُنی مناظر: اس کا جواب فتوی دارالعلوم سے دیتا ہوں قبول کرنا۔
سوال نمبر: 40667
عنوان:كیا امام ابوحنیفہ اور دیگر ائمہ نے جعفر صادق سے علم حاصل كیا ہے؟
سوال:(۱)کیایہ صحیح ہے کہ امام ابو حنیفہ اور باقی تینوں آئمہ نے امام جعفر صادق سے علم حاصل کیا ہے؟ (۲) اور ہمیں جعفر صادق کے بارے میں کیا گمان رکھنا چاہیے ؟ (۳)کیا ان کے نام کے ساتھ امام کا لفظ استعال کر سکتے ہیں؟ (۴)شیعہ کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ امام جعفر کے شاگرد رہے ہیں آپ لوگ شاگرد کو مانتے ہو استاد کو نہیں تو اس کا کیا جواب دینا چاہیے ؟ (۵)کیا یہ بات صحیح ہے کہ کسی کو پیسے دیتے وقت بائیں ہاتھ سے دیں اور اور لیتے وقت دائیں ہاتھ سے لیں۔ اگر صحیح ہے تو صدقے یا کسی اور اچھے مقصد کے لیئے جو پیسے دئیے جائیں تو کیا وہ بھی بائیں ہاتھ سے دینے چاہیے ؟
جواب نمبر: 40667
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1015-100/N=11/1433 (۱)
1۔امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور امام مالک رحمہ اللہ کے متعلق تو یہ بات صحیح ہے، لیکن امام شافعی رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے متعلق صحیح نہیں، بلکہ صریح جھوٹ اور غلط ہے کیونکہ جعفر صادق کی وفات کے بعد دونوں کی ولادت ہوئی ہے، جعفر صادق رحمہ اللہ کی وفات 149ھ میں ہوئی اور امام شافعی رحمہ اللہ کی ولادت 150ھ میں او رامام احمد رحمہ اللہ کی 164ھ میں کذا فی کتب الرجال والتراجم۔
2۔اکثر ائمہ جرح وتعدیل اور محدثین نے انھیں ثقہ قرار دیا ہے اور یہ نہایت نیک وصالح اور زاہد تھے، اور ان کے بے شمار مناقب ہیں، البتہ ان کے بہت سے شیعہ شاگردوں نے ان کی طرف سے بہت سی گھڑی ہوئی بے بنیاد باتیں منسوب کردی ہیں اس لیے شیعوں کی روایات ان کے متعلق صحیح نہیں۔
3۔ جس معنی میں شیعہ فرقہ ان کے ساتھ امام کا لفظ استعمال کرسکتا ہے اس معنی میں ان کے ساتھ لفظ امام کا استعمال حرام اور گمراہی ہے، اور اگر کوئی جائز معنی مراد ہوں تب بھی ان کے ساتھ لفظ امام کا استعمال درست نہیں کیونکہ یہ لوگوں کے لیے اشتباہ کا باعث بنے گا اور نیز شیعہ فرقہ کے ساتھ تشبہ لازم آئے گا اور باعث اشتباہ امر اور تشبہ باہل البدع دونوں ہی سے بچنا واجب وضروری ہے۔
4۔حضرت جعفر صادق رحمہ اللہ کے متعلق جو باتیں صحیح اور معتبر اسانید سے مروی ہیں وہ ہم اہل السنة والجماعت بھی قبول وتسلیم کرتے ہیں بلکہ امام بخاری رحمہ اللہ (الادب المفرد میں) امام مسلم، امام ترمذی، امام ابوداوٴد، امام نسائی اور امام ابن ماجہ وغیرہ جلیل القدر محدثین نے تو ان کی بہت سی روایات بھی نقل کی ہیں، ہاں البتہ شیعوں نے اپنی طرف سے ان کی طرف جو غلط باتیں منسوب کردی ہیں وہ ہم نہیں مانتے ہیں بلکہ شدت سے ان کا انکار کرتے ہیں۔
5۔ یہ بات غلط ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق احادیث میں مروی ہے کہ آپ لیتے بھی تھے دائیں ہاتھ سے اور دیتے بھی تھے دائیں ہاتھ سے، اخرج النسائی فی سننہ (کتبا الزینة، التیامن فی الترجل: ۲/۲۷۵) بسندہ عن عائشة قالت: ”کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یحب التیامن یأخذ بیمینہ ویعطي بیمینہ ویحب التیمن في جمیع أمورہ“۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
سُنی مناظر: حضرت جعفر صادق رح کیا شیعوں کی ملکیت ہے جو کہتے ہو تمہارے ابوحنیفہ رح ان کہ شاگرد تھے۔ الحمدلللہ دونوں ہمارے ہیں اور دونوں ہمارے امام ہیں شیعوں والے امام نہیں۔
پہلی بات امام جعفر صادق رح شیعہ نہیں تھے بلکہ اگر ان کو موجودہ شیعہ عقائد کا علم ہوتا تو ان پر لعنت کرتے۔ دوسری بات اگر شیعہ ہو بھی اور امام ابوحنیفہ ان کے شاگرد بھی ہوں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اس دور کے شیعہ ہونے پر کوئی جرح نہیں ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں۔ ایسے تو امام بخاری کہ استاد بھی شیعہ تھا۔ وہ بحث الگ ہے کہ موجودہ شیعہ اور ان راوی شیعوں کا عقیدہ ایک تھا یا الگ تھا۔ فی الحال ہماری بحث اس نکتہ پر ہورہی ہے کہ بدعتی راوی کی اپنے مذہب کی تائید میں روایت قبول کی جاتی ہے کہ نہیں۔
میں سُنی و شیعہ دونوں کی کتب سے متفقہ اصول پیش کر کے ثابت کرچکا ہوں کہ ثقہ راوی کی اپنے مذہب کی تائید والی روایت سُنی و شیعہ کے ہاں قابل حجت نہیں ہوتی۔ اس اصول کو کو ہاتھ لگانے میں موصوف کو موت نظر آرہی ہے۔ دوسری بات آپ کی کتاب (تفسیر قمی کی صحیح روایت)آپ پر حجت ہے ناکہ مجھ پر۔
میں نے آپ کی کتاب سے حوالہ دیا وہ الزامی تھا اس سے پہلے میں نے اپنی کتاب سے حوالہ پیش کیا تھا مگر افسوس کہ آپ نے صرف اپنی کتاب تفسیر قمی سے حوالہ پیش کیا جو کہ شرائط کے بلکل ہی خلاف ہے۔ اس لئے کچھ خیال کریں۔
جو بات کرنی ہے کریں لیکن الفاظ کا چناؤ درست رکھیں یا میں آپ کی تربیت ایسی سمجھوں کہ باربار کہنے سے بھی آپ نہیں سمجھ رہے ہو۔
شیعہ مناظر: میں نے تفسیر القمی سے صحیح السند روایت کے ساتھ گواہ والی بات ثابت کی تھی۔
سُنی مناظر: وہ الزامی حوالہ تھا وہ بھی آپ کی اپنی کتب سے جو مجھ پر بلکل بھی حجت نہیں تھا۔ اگر آپ تحقیقی حوالہ اپنی کتب سے پیش کرنے کے بعد الزامی حوالہ میری کتب سے پیش کرتے تب مان لیتا۔
شیعہ مناظر: حضرت عمر بن عبدالعزیز والی روایت صحیح نہیں بلکہ ضعیف منقطع ہے۔
سُنی مناظر: ضعیف منقطع والی روش صرف مجھ پر کیوں اگر میں نے روایت منقطع پیش کی ہے تو آپ ہی ہماری کتب سے صحیح سند پیش کردیں۔ میں نے جو روایت پیش کی اس کے سب راوی ثقہ ہیں۔دوسری طرف آپ نے بطور دلیل جو روایت پیش کر کے فدک کا ہبہ ہونا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ، اس میں تو صرف اور صرف ضعیف اور اپنے جماعتی (شیعہ راوی) کا سہارا لیا ہے۔ اب آپ کا آخری ٹرن ہے اس کہ بعد یہ نکتہ مکمل ہوگا۔میری موصوف سے گزارش ہے کہ باغ فدک کو ملکیت رسول ص ثابت کریں اور اس پر کوئی ڈھنگ کی دلیل لائیں۔ آپ پوری گفتگو میں لاچار نظر آئے ہو۔
شیعہ مناظر: ناظرین میں نے کئی لوگوں سے مناظرہ کیا ہے لیکن سب سے زیادہ جاہل یہ بندہ ٹکرایا ہے۔ آج تک کسی نے یہ دعوی نہیں کیا کہ فضیل بن مرزوق ضعیف ہے۔ اب یہ بہت برا ذلیل ہوگا۔ فضول کی کہانیاں۔ سارا وقت ضائع کیا ہے ۔
اب تم کو جاہل نہ کہوں تو کیا کہوں؟ خاک جواب دیا ہے تم نے!