ابتدائی گفتگو - سنی شیعہ مناظرے | دفاع اسلام

ابتدائی گفتگو

  جعفر صادق

صفحہ 2 از 2

آپ سب سے پہلے فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت کریں۔ آپ کی یہ پریشانی بھی دور ہوجائے گی، پھر ہم دیکھیں گے کہ رسول اللہ ﷺ نے فدک سیدہ  کو دیا یا نہیں دیا۔ آخر میں سیدہ  کی ناراضگی پر الگ سے گفتگو ہوگی۔ انشاء اللہ

شیعہ مناظر: کیا ہبہ کرنا ملکیت کی دلیل  نہیں ہے؟ ذرا اس پر روشنی ڈالیں نبی کی طرف سے فدک کا ہبہ کرنا اگر ثابت ہو جائے تو ملکیت خود بخود ثابت کیوں نہیں ہوتی؟

سُنی مناظر: ٹھیک ہے آپ کسی بھی طرح فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں۔  

شیعہ مناظر: میں پھر فدک کو ہبہ کے ذریعے نبی کی ملکیت ثابت کرنا پسند کروں گا کیونکہ شہزادی س کو دینا ہی دلیل ہے کہ فدک نبی کی ملکیت تھا۔ آپ ہبہ ہونا رد کردیں سب رد ہو جائے گا۔

 سُنی مناظر: مطلب یہ ضروری نہیں کہ فدک نبی کی ملکیت تھا یا نہیں بس ہبہ ثابت ہونا ضروری ہے؟

شیعہ مناظر: مجھے ایک بات کا جواب دیں۔ ذات رسول ﷺ  کی ہے۔فدک اگر رسول ﷺ  کی ملکیت نہیں تھا بلکہ کسی اور کی چیز تھی تو کسی اور کی چیز رسول ﷺ  کیسے ہبہ کرسکتے ہیں؟ اس لئے اگر ہبہ ثابت ہوگیا تو ملکیت بھی ثابت ہو جائے گی۔ آپکا اعتراض باطل ہے بالکل۔  ورنہ معاذ اللہ کسی غیر کی چیز کسی  اور کو دے کر رسول ﷺ  خیانت نہیں کر سکتے۔ معاذ اللہ

سُنی مناظر: فدک کا نبی کی ذاتی ملکیت کیسے ثابت ہوگا۔ اگر آپ کسی کو چیز دیتے ہو تو سب سے پہلے وہ آپ کی ملکیت میں ہونا شرط ہے یا جس کو دے رہے ہو اس کی ملکیت ہونا ضروری ہے؟

شیعہ مناظر: رسول ﷺ نے فرمایا

لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ

آپ کی بات درست نہیں، یہاں معاملہ خالص رسول ﷺ  کا ہے۔اس پر آپ کو دلیل دیتا  ہوں۔

سُنی مناظر: ملکیت رسول ﷺ پر دلیل دے رہے ہیں؟

 شیعہ مناظر: کچھ چیزیں اللہ و رسول ﷺ کے ساتھ مخصوص ہوتی ہیں عام بندے پر اطلاق ہونا لازم نہیں۔

سُنی مناظر: مطلب دوسروں کا مال کسی اور کو دینا رسول اللہ ﷺ  کہ لیے خاص تھا نعوذباللہ؟

شیعہ مناظر:  یہ تو آپکی سوچ ہے جس کو میں کب سے غلط کہہ رہا ہوں۔ آپ  توہین رسول کر رہے ہیں ،جبکہ رسول ﷺ نے فرمایا

لَا اِیمانَ لِمَنْ لا أ مانةَ لَہ، وَلَا دِینَ لِمَنْ لَا عَہْدَ لَہ

سُنی مناظر:  سب سے پہلے فدک کو ذاتی ملکیت ثابت کریں تو بات کو آگے لے چلے؟

شیعہ مناظر: فدک ہبہ ثابت ہونا ہی دلیل ہے رسول ﷺ  نے جب شہزادی س کو عطا  کیا تو اسی وجہ سے عطا کیا کہ اُن کی ملکیت تھا ورنہ  غیر کی چیزدینا تو معاذ اللہ امانت میں خیانت ہے۔

سُنی مناظر: فدک نبی کی ملکیت ہی نہیں تو کیسے دے سکتے ہیں؟

شیعہ مناظر: یہی سمجھا رہا ہوں اگر ثابت ہوگیا تو واضح ہو جائے گا کہ نبی کی ہی ملکیت تھا۔

سُنی مناظر: ثابت کریں فد کو ذاتی ملکیت ۔ بسم اللہ کریں پہلے خاص خاص کا رٹہ لگارہے تھے وہ ختم ہوگیا؟

شیعہ مناظر: بس پھر وہ کسی غیر کا حق شہزادی س کو ھبہ کیسے کر سکتے ہیں؟؟؟؟؟

سُنی مناظر: ہبہ بعد کا مرحلہ ہے پہلے ملکیت ثابت کریں۔

شیعہ مناظر: آپ نے کہا ملکیت کسی بھی طریقے سے ثابت کروں۔اگر فدک کا ہبہ ثابت ہوگیا تو لازم ہے وہ نبی کی ملکیت تھی اسی وجہ سے ہبہ کیا کیونکہ رسول ﷺ  کسی غیر کی چیز کسی اور کو نہیں دے سکتے۔ اگر ہبہ ثابت نہ ہوا  تو واضح ہے ملکیت نہیں تھا۔

سُنی مناظر: مجھے معلوم ہے آپ کو کیا تکلیف ہے۔اس لیے میں نے آپ کو کہا تھا صرف دو تین اسکینز جمع کرنے سے کوئی مناظر نہیں بن جاتا۔

شیعہ مناظر: فدک کو نبی کی ملکیت ہبہ کے ذریعہ ثابت کروں گا ۔خود آپ نے کہا جیسے مرضی ثابت کرو اب فرار ہو رہے ہیں۔

سُنی مناظر: جیسے مرضی لفظ ملکیت ثابت کرو ، اب بھی میں قائم ہوں آپ تھوڑی تکلیف کرو۔

شیعہ مناظر:  ہبہ کے ذریعہ ملکیت ثابت کروں گا۔

سُنی مناظر:  مطلب فدک کو نبی کی ذاتی ملکیت ثابت نہیں کرسکتے ؟

شیعہ مناظر:  اگر نبی کی طرف سے سیدہ کو باغ فدک ہبہ کرنا ثابت ہوگیا  تو  ملکیت خود بخود ثابت ہو جائے گا۔

 رسول ﷺ  صادق و امین ہیں،کسی غیر کا حق کسی اور کو دے ہی نہیں سکتے۔ شہزادی س کو  ہبہ کرنا  ہی دلیل ہے کہ وہ ملکیت رسول ﷺ  تھا۔

سُنی مناظر:  ٹھیک ہے جس طرح چاہیں ، فدک کا نبی کی ملکیت ہونا ثابت کریں۔  

شیعہ مناظر: فدک کا ہبہ کرنا  اسکی پختہ دلیل ہے کہ فدک خالص رسول ﷺ  کا تھا۔ہمارا عقیدہ ہے رسول ﷺ  صادق و امین ہیں کسی غیر کی چیز شہزادی س کو نہیں دے سکتے۔ کیا آپ کے عقیدہ میں رسول امانت دار نہیں؟ اگر امانت دار ہیں آپکے نزدیک پھر کسی غیر کی چیز اُسکا حق مار کر شہزادی س کو کیسے دے سکتے ہیں؟


صفحہ 2 از 2