Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ

  علی محمد الصلابی

سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس کی نماز تمہارے اس امیر (معاویہ رضی اللہ عنہ ) کی نماز سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھتی ہو۔

(مجمع الزوائد و منبع الفوائد: جلد 9 صفحہ 357)

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا مذکورہ بالا اور ابو درداء رضی اللہ عنہ کا یہ اثر ذکر کرنے کے بعد امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں: یہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی فقاہت اور دین داری کے بارے میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی گواہی ہے، ان کی فقاہت کی شہادت سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما دے رہے ہیں جبکہ حسنِ صلاۃ کے گواہ ابو درداء رضی اللہ عنہ ہیں اور ان دونوں کی شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اس کی تاکید میں بکثرت آثار مروی ہیں۔

(منہاج السنۃ: جلد 6 صفحہ 235)