تبصرہ بر موضوع فدک (اہل سنت)
جعفر صادق*تبصرہ بر موضوع فدک*
اھل السنت:- مناظر علی معاویہ
شیعہ مناظر:- بخش حسین
گفتگو تو سب کے سامنے ھے کہ شیعہ مناظر اپنے دعویٰ کے ثبوت میں بالکل ناکام رہا.
اھل السنت مناظر نے شیعہ مناظر کی ہر ہر بات کا رد دلائل سے کیا، جس کا جواب شیعہ مناظر اور اس کے پیچھے بیٹھی ان کی پوری ٹیم کے پاس نہیں تھا.
میں یہاں پر شیعہ مناظر کی لاعلمیوں پر کچھ تبصرہ کرنا چاھتا ہوں جو پورے مناظرہ میں دیکھی گئیں..
♦️ شیعہ مناظر شروع دن سے اپنے آخری کمنٹس تک یہی کھتا رہا کہ عطیہ بدعت کی کونسی قسم میں ھے؟
جب کہ اھل السنت مناظر نے شیعہ رجال کی کتاب معجم رجال الحدیث سے اس کو اصحاب باقر رح سے دکھایا، مطلب کہ عطیہ پکا شیعہ تھا، لیکن آخر تک شیعہ مناظر یہی سوال کرتا رہا.
♦️ شیعہ مناظر جب اھل السنت مناظر کے حوالاجات سے لاجواب ہوا تو بار بار یہ کھتا رہا کہ
*آپ کی کتب ھمارے لیے حجت نہیں*..
جب کہ اھل السنت مناظر اس کی وضاحت کرچکا تھا کہ یہ میں تمھارے الزام کا رد کرنے کے لیے پیش کررھا ہوں کہ اھل السنت کے نزدیک فدک کا ھبہ کیا جانا ثابت نہیں، نہ کو تم کو منوانے کے لیے.
♦ شیعہ مناظر تحفہ اثنا عشری کی ادھوری عبارت سے استدلال کرتے ہوئے یہ لکھا کہ
*شاھ عبد العزیز نے تو اھل السنت کا ہی شیعہ لکھ دیا*..
جب کہ اھل السنت مناظر اسی تحفہ اثنا عشری سے ہی کل واضح کرچکا تھا کہ یہ اس دور سے پہلے کی بات ہے جب غالی، زیدی وغيره نے خود کو شیعہ کہنا شروع کر دیا تھا.
لیکن شیعہ مناظر نے آخر میں بھی وہی بات کردی جس کا جواب پہلے ہی دیا جا چکا تھا.
شیعہ مناظر نے اھل السنت مناظر پر یہ جھوٹا الزام لگایا کہ انہوں نے المحلی ابن حزم کے قول کے بارے میں یہ کہا کہ *کسی اور کا قول دو*..
جب کہ اھل السنت مناظر نے تو الٹا شیعہ مناظر کو تواتر کے شرائط پیش کرکے یہ سوال کیا کہ ان شرائط کے مطابق تواتر ثابت کرکے دکھاؤ؟
لیکن شیعہ مناظر تواتر ثابت نہ کرسکا.
اھل السنت مناظر نے تو یہ کہا تھا کہ ابن حزم کا قول اس وقت ھے جب کوئی دوسری روایت مخالف میں نہ ہو.
لیکن شیعہ مناظر نے اس کو غلط رنگ میں بیان کیا.
♦ شیعہ مناظر نے یہ دھوکا دینے کی کوشش کی کہ اھل السنت مناظر آت ذا القربی..
والی آیت کو بعض مکی اور بعض مدنی کہہ رہے ہیں..
جب کہ اھل السنت مناظر نے یہ ثابت کیا تھا کہ اکثر اور جمھور کا قول یہی ھے کہ یہ پوری سورۃ مکی ھے.
لیکن شیعہ مناظر نے اھل السنت مناظر کی بات ہی بدل کر دھوکا دینے کی کوشش کی.
◼️ شیعہ مناظر نے اھل السنت مناظر کے پیش کردہ لسان المیزان والے حوالے کو شروع سے آخر تک ھاتھ بھی نہیں لگایا کہ فدک والی روایت ابو العینا اور جاحظ نے گھڑی تھی.
تو فیصلہ بالکل آسان ہے کہ شیعہ مناظر کلی طور پر اپنے دعویٰ کا ثابت کرنے میں ناکام رہا.
فقط خاکپائےصحابہ واہلبیت رض